ہفتہ‬‮ ، 09 مئی‬‮‬‮ 2026 

انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت میں بڑی کمی

datetime 2  ‬‮نومبر‬‮  2021 |

کراچی (این این آئی)انٹر بینک اور مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں منگل کو روپے کے مقابلے ڈالر مزید سستا ہو گیا جس کی وجہ سے روپے کی قدر میں اضافہ ہوا۔فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق منگل کو انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر میں 80پیسے کی کمی واقع ہوئی جس سے ڈالر کی قیمت خرید 171روپے سے گھٹ کر170.10روپے اور قیمت فروخت171.10روپے سے گھٹ کر170.30روپے ہو گئی اسی طرح مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں70پیسے کی

کمی واقع ہوئی جس سے ڈالر کی قیمت خرید 171.20روپے سے کم ہو کر170.50روپے اور قیمت فروخت171.70روپے سے کم ہو کر171روپے ہو گئی ۔فاریکس رپورٹ کے مطابق یورو کی قیمت خرید 196روپے اور قیمت فروخت198روپے پر بدستور برقرار رہی جبکہ1روپے کی کمی سے برطانوی پونڈ کی قیمت خرید 232روپے سے کم ہو کر231روپے اور قیمت فروخت235روپے سے کم ہو کر234روپے ہو گئی ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)


مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…

گریٹ گیم

یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…

ایران کی سب سے بڑی کام یابی

وہ آرٹسٹ تھی اور اس کا نام مرینا ابراموویک (Marina…