جمعہ‬‮ ، 19 دسمبر‬‮ 2025 

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ ، پاکستانی ٹیم اپنا چوتھا میچ آج نمبیبیا کے خلاف کھیلے گی

datetime 1  ‬‮نومبر‬‮  2021 |

ابوظہبی(این این آئی)آئی سی سی مینز ٹی 20 ورلڈکپ 2021 سپر 12 رائونڈ میں پاکستانی ٹیم اپنا چوتھاا میچ (آج) نمبیبیا کے خلاف کھیلے گی ،میچ پاکستانی وقت کے مطابق سات بجے شروع ہوگا ، پاکستانی ٹیم بھارت ، نیوزی لینڈ اور افغانستان کو شکست دے چکی ہے ، دوسرا میچ جنوبی افریقہ اور

بنگلہ دیشی ٹیم کے درمیان کھیلا جائیگا۔ شیڈول کے مطابق آئی سی سی مینز ٹی 20 ورلڈکپ 2021 سپر 12 رائونڈ میں پاکستان اپنا تیسرا میچ (آج) نمبیبیا کے خلاف کھیلے گی ،میچ پاکستانی وقت کے مطابق سات بجے شروع ہوگا پاکستان ٹیم ورلڈ کپ مہم کا آغاز فاتحانہ انداز میں کرنے کے بعد تاحال ناقابل شکست ہے ،پاکستانی ٹیم نے روایتی حریف بھارت کو اپنے پہلے میچ میں 10وکٹوں کی عبرتناک شکست دی تھی، اس کے بعد دوسرے میچ میں کیوی ٹیم کو 5 وکٹوں سے مات دی اوراپنے تیسرے میچ میں افغانستان کی ٹیم کو 5 وکٹوں سے ہرایا تھا۔ پاکستان کی ٹیم ورلڈ کپ سپر 12 گروپ 2 میں ناقابل شکست ہے اور اپنے تین میچز جیتنے کے بعد سب سے زیادہ 6 پوائنٹس کے ساتھ سرفہرست ہے۔ یاد رہے کہ سپر 12 مرحلے میں ہر ٹیم پانچ گروپ میچ کھیلے گی اور دونوں گروپس سے دو ٹاپ ٹیمیں سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کریں گی۔ ٹورنامنٹ کا پہلا سیمی فائنل میچ 10 نومبر کو ابوظہبی جبکہ دوسرا سیمی فائنل میچ 11 نومبر کو دبئی میں کھیلا جائے گا۔ میگا ایونٹ کا فیصلہ کن معرکہ14 نومبر کو دبئی انٹرنیشنل کرکٹ سٹیڈیم میں ہوگا۔



کالم



جو نہیں آتا اس کی قدر


’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…