اتوار‬‮ ، 24 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

بھارت کو بدترین شکست ٹویٹر پر ”بین“ آئی پی ایل ٹاپ ٹرینڈ بن گیا

datetime 1  ‬‮نومبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (اے پی پی)بھارت میں آئی سی سی ٹی ٹونٹی ورلڈکپ میں ٹیم کی نیوزی لینڈ کے ہاتھوں اہم میچ میں عبرتناک شکست کے بعد ٹویٹر پر ”بین“ آئی پی ایل ٹاپ ٹرینڈ بن گیا۔بھارتی شائقین نے میگا ایونٹ کے ابتدائی دونوں میچز میں شکست کا ذمہ دار آئی پی ایل کو ٹھہراتے ہوئے لیگ پر پابندی لگانے کا مطالبہ کر دیا ہے۔بھارتی ٹیم کو ٹی ٹونٹی ورلڈکپ کے ابتدائی میچ میں پاکستان

کے ہاتھوں 10 وکٹوں جبکہ دوسرے میچ میں نیوزی لینڈ کے ہاتھوں 8 وکٹوں سے شکست ہوئی، متواتر دو شکستوں کے بعد بھارت کی سیمی فائنل تک رسائی مشکل دکھائی دے رہی ہے۔اتوار کو نیوزی لینڈ کے ہاتھوں اہم میچ میں ٹیم کی شکست کے بعد بھارتی شائقین کھلاڑیوں پر برس پڑے اور انہوں نے آئی پی ایل پر پابندی لگانے کا مطالبہ کر دیا۔ٹویٹر پر شائقین نے کہا کہ ان لوگوں سے صرف آئی پی ایل کھلواؤ، کوئی سی بھی ایڈوائرٹائزمنٹ کروا کو لو، کچھ بھی بلواؤ سب کچھ کہہ دیں گے لیکن جب ورلڈکپ کی باری آئے گی تو پرفارم نہیں کریں گے۔ایک شائق نے کہا کہ 2010ءورلڈکپ میں شکست بھی آئی پی ایل کی وجہ سے ہوئی تھی لیکن بھارتی کرکٹ بورڈ نے اس سے سبق نہیں سیکھا، ایک شائق نے کہا کہ یہ آئی پی ایل ٹیم ہے اس لئے آئی پی ایل کو بند کر دینا چاہیے۔یہ لوگ صرف پروپیگنڈا کر رہے ہیں، ویرات کوہلی بدترین کپتان ہیں، ایک شائق نے کہا کہ کرکٹ اب کھیل نہیں رہا صرف بھارتی کرکٹ بورڈ کیلئے ایک بزنس بن گیا ہے، وقت آ گیا ہے کہ آئی پی ایل پر پابندی لگا دی جائے۔سابق ویسٹ انڈین کپتان ڈیرن سیمی نے

ٹوئٹر پر پوسٹ میں لکھا ہے کہ انہوں نے ابھی ابھی ہیٹی کے مشہور ریپر وائکلف جین کا گانا سنا ہے،نیوزی لینڈ کے ہاتھوں بھارت کی شکست کے فوری بعد ڈیرن سیمی نے ٹوئٹ کی اور بتایا کہ میں نے ابھی ابھی ʼبرائے مہربانی کوئی 911پر کال کرے، میں مصیبت میں ہوں ،میں واقعی بڑی مصیبت میں ہوںʼ (someone please call 911, Im in trouble Im in really big trouble) گانا سنا ہے۔خیال رہے کہ یہ بول ہیٹی کے مشہور ریپر وائکلف جین کے گانے سے لیے گئے ہیں اور 911امریکا میں ایمرجنسی صورتحال میں مدد کے لیے ملایا جانے والا نمبر ہے،ڈیرن سیمی کی ٹوئٹ کے نیچے بھارتی ٹیم کی شکست کے حوالے سے میمز کا سیلاب آگیا

موضوعات:



کالم



شیطان کے ایجنٹ


’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں (حصہ دوم)

آب اب تیسری مثال بھی ملاحظہ کیجیے‘ چین نے 1980ء…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟

سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…