ہفتہ‬‮ ، 09 مئی‬‮‬‮ 2026 

طالبان سربراہ ملا ہیبت اللہ کی عوامی اجتماع میں شرکت، سپاہیوں سے بھی خطاب

datetime 31  اکتوبر‬‮  2021 |

کابل (این این آئی )طالبان کے سپریم لیڈر ملا ہیبت اللہ نے قندھار میں ایک عوامی اجتماع میں شرکت کی ہے ۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق طالبان رہنماء نے میڈیا سے بات چیت میں کہاکہ ملا ہیبت اللہ اخوندزادہ نے قندھار میں مدرسہ دارالعلوم حکیمہ کے اجتماع میں شرکت کی۔طالبان حکام کا کہنا تھا کہ ملا ہیبت اللہ نے اجتماع میں سپاہیوں سے 10 منٹ خطاب بھی کیا تاہم

ان رپورٹس میں یہ نہیں بتایا گیا کہ ملا ہیبت اللہ نے اپنے خطاب میں سپاہیوں کو کیا ہدایات دیں۔طالبان حکام کا کہنا تھا کہ ملا ہیبت اللہ جب ضروری ہوا تو عوام کے سامنے آئیں گے۔خیال رہے کہ طالبان کے سپریم لیڈر ملا ہیبت اللہ کی میڈیا پر اب تک چند ایک تصاویر ہی سامنے آئی ہیں اور اگست میں طالبان کی حکومت بننے کے بعد ملا ہیبت اللہ اب تک منظر عام پر نہیں آئے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)


مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…

گریٹ گیم

یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…

ایران کی سب سے بڑی کام یابی

وہ آرٹسٹ تھی اور اس کا نام مرینا ابراموویک (Marina…