لاہور( این این آئی)دس بچوں کے والد اورکئی بچوں کے نانا اور دادا نے 83 برس کی عمر میں ایل ایل بی پاس کر کے وکالت کے لائسنس کی درخواست دیدی۔لاہور سے تعلق رکھنے والے عبد الرحمان نے کہا ہے کہ ہمارے
معاشرے میں مرد عورتوں پر بہت ظلم ڈھاتے ہیں اس وجہ سے انہو ں نے اس عمر میں صرف ایسی بچیوں کو انصاف دلانے کے لیے عدالتوں میں کھڑے ہونے کا فیصلہ کیا ہے۔عبدالرحمان 83برس کی عمر میں ایل ایل بی پاس کرکے وکالت کا لائسنس لینے والے ملکی تاریخ کے سب سے بزرگ وکیل ہوں گے۔ انہوں نے اپنی اہلیہ کے انتقال کے بعد تعلیم سے رشتہ جوڑا تھا۔ویسے تو بچوں کے پاس ہونے پر والدین خوش ہوتے ہیں یہ پاکستان کے واحد والد ہوں گے جن کے پاس ہونے پر بچے تو بچے پوتے بھی خوش ہیں۔