جمعرات‬‮ ، 09 جنوری‬‮ 2025 

لاہور کی عدالت شہباز گل کو ڈھونڈ رہی ہے ،شہزاد اکبر بھی غائب ہو گئے ہیں، عطا اللہ تارڑ

datetime 30  اکتوبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( این این آئی)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے ڈپٹی جنرل سیکرٹری عطا اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ اللہ تعالیٰ نے ہمیں تو عدالتوں سے سر خرو کیا ہے لیکن اب حکمرانوں کی باری آنے والی ہے،شہبازشریف اور حمزہ شہباز پر جھوٹے کیسز بنائے گئے ،ایف آئی اے ایک ایک سال سے انویسٹی گیشن مکمل نہیں کر سکی،لاہور کی عدالت شہباز گل کو

ڈھونڈ رہی ہے جبکہ شہزاد اکبر بھی غائب ہو گئے ہیں۔شہباز شریف اور حمزہ شہباز کی بینکنگ جرائم کورٹ میں پیشی کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے حکمرانوں کے جھوٹ کی حقیقت عوام کے سامنے بے نقاب ہو چکی ہے،یہ آج تک ایک الزام ثابت نہیں کر سکے ۔ ایک باجی بد زبان ہوا کرتی تھیں لیکن آج ان کا کوئی نام و نشان نہیں ہے ، یہی حال فیاض الحسن چوہان کا بھی ہے ، ڈاکٹر شہباز گل صاحب کو عدالت ڈھونڈ رہی ہے ، ان کے تو وکیل بھی پیش نہیں ہوتے ۔ شہباز گل کو صاحب کہنا لفظ صاحب کی بھی توہین ہے ۔ انہوں نے صرف نواز شریف اور شہباز شریف کے بغض میں ترک کمپنی پر الزام لگایا گیا ، یہ کہا گیا کہ ترک کمپنی البیراک نے رشوت دے کر ٹھیکہ حاصل کیا اور اس میں سلیمان شہباز کا جھوٹا نام لیا گیا ۔ ترکی اور اس کی عوام نے ہر کڑے وقت میں پاکستان کا اور اسی طرح پاکستان اور اس کی عوام نے کڑے وقت میں ترکی کا ساتھ دیا ہے ، ترکی ہمارا برادر ملک ہے لیکن حکمران نواز شریف اور شہباز شریف کے بغض میں یہ بھی بھول جاتے ہیں کہ ہمارے کس ملک سے کیا تعلقات ہیں ۔ عطا اللہ تارڑ نے کہا کہ شہبازگل نے پاک ترک کمپنی پر جھوٹا بیان دیا تھا اور اب ہتک عزت کا دعوی دائر ہوا تو شہباز گل نظر نہیں آ رہے۔

موضوعات:



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…