منگل‬‮ ، 04 فروری‬‮ 2025 

چلو چلو، عمران حکومت کا جنازہ پڑھانے کی تیاری ہے،حافظ حمد اللہ کا قوم کے نام پیغام

datetime 30  اکتوبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(آ ن لائن ) پی ڈی ایم کے ترجمان حافظ حمداللہ نے کہا ہے کہ قوم اٹھ کھڑی ہو، سونامی خان کوگھبرانے کا وقت آن پہنچاہے اب انہیں گھبرانے کیساتھ بھگانا بھی ھے،عمران خان قوم پر احسان کرکے استعفیٰ دے ہمیں نیا پاکستان نہیں چاہئیے۔

اتوار کو  پی ڈی ایم کے زیر اہتمام ڈی جی خان میں جلسے کے حوالے سے جاری بیان میں حافظ حمد اللہ نے کہا جنوبی پنجاب کی سرزمین ڈیرہ غازی خان پر آج جلسے میں پی ڈی ایم کے قائدین آرہے ہیں۔ پی ڈی ایم میں شامل جماعتوں کے ورکرزاورجنوبی پنجاب کے عوام سے جلسے میں بھرپورشرکت کی اپیل ہے۔ حافظ حمداللہ نے کہا تبدیلی سرکارنے قوم کومہنگائی کے سواکچھ نہیں دیا مہنگائی آسمان سے باتیں کررہی۔ عمران خان قوم پر احسان کرکے استعفی دے ہمیں نیا پاکستان نہیں چاہئیے۔ سوا تین سال میں نہ نیا پاکستان بنا سکے،نہ قائداعظم کا پاکستان۔ حکومت نے پاکستان کوآئی ایم ایف کاچراگاہ بنا دیا ہے۔ حکومت نے قوم کو بھیڑ بکری سمجھ کرآئی ایم ایف کو ”گروی“میں دے دیاہے۔انہوں نے کہا پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک بار پھراضافے کی تیاری ہورہی ہے۔حکومت عوام پرمہنگائی کاایک اور ڈرون حملہ کرنے والی ہے۔ملک میں عوام کی نہیں آئی ایم ایف اور ان کے،چیلوں، کی حکومت ہے۔ڈی جی خان کا جلسہ عثمان بزدار اور پی ٹی آئی کے سیاسی چیلوں،اورعمران خان کی حکومت کے خاتمے کیلئے سنگ میل ثابت ہوگا۔چلو چلو 31اکتوبرڈیرہ غازی خان چلو عمران حکومت کی جنازہ پڑھانے کی تیاری ہے۔

موضوعات:



کالم



رانگ ٹرن


رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…

ایک ہی راستہ بچا ہے

جنرل احسان الحق 2003ء میں ڈی جی آئی ایس آئی تھے‘…

دوسرے درویش کا قصہ

دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…

اسی طرح

بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…