بھارتی کرکٹر ہربھجن بھی آصف علی کی تعریف کیے بغیر نہ رہ سکے

30  اکتوبر‬‮  2021

نئی دہلی ٗ دبئی (این این آئی)بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق اسپنر ہربھجن سنگھ بھی قومی کرکٹر آصف علی کی شاندار بیٹنگ کی تعریف کیے بغیر نہ رہ سکے۔انہوں نے آصف علی کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ آصف علی نے آخری گیند پر سنگل سے انکار کر کے بہت اعتماد کا مظاہرہ کیا۔ہربھجن سنگھ نے کہا کہ اگلے اوور میں انہوں نے چار بڑے چھکے مار کر ایک اسٹائل سے میچ کو مکمل کیا۔انہوں نے آصف

علی کو کلین اور طاقتور ہِٹر بھی قرار دیا۔دوسری جانب سابق انگلش کپتان مائیکل وان نے پاکستان کی ورلڈ کپ میں مسلسل تیسری کامیابی کے بعد آسٹریلیا اور انگلینڈ کو خبردار کردیا۔سابق انگلش کپتان نے کہا کہ اب عالمی کپ میں بڑے مقابلے کا وقت ہے، انگلینڈ اور آسٹریلیا کا میچ جو جیتے گا وہ سیمی فائنل میں پاکستان کا سامنا کرنے سے بچ جائے گا۔خیال رہے کہ گزشتہ رات افغانستان سے میچ میں آصف علی نے 19ویں اوور میں چار چھکے لگا کر پاکستان کو فاتح بنا دیا۔ افغانستان سے میچ میں فتح کے بعد پاکستان نے ورلڈکپ میں مسلسل تیسری فتح اپنے نام کی۔علاوہ ازیں آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں افغانستان کیخلاف پاکستان کے آصف علی کے چھکوں نے انگلش کرکٹر بین اسٹوکس کو کارلوس براتھ ویٹ کی یاد دلادی۔بین اسٹوکس نے آصف علی کیلئے وہی الفاظ دہرا دیے جو اس وقت بیٹنگ پر کمنٹری باکس میں موجود آئین بشپ نے کارلوس کے ہاتھوں بین اسٹوکس کی پٹائی کے وقت کہے تھے ،’ ریمیمبر دی نیم۔اس میچ کے پانچ سال چھ ماہ بعد پاکستان کے آصف علی نے افغانستان کیخلاف میچ میں ایک اوور میں چار چھکے لگاکر میچ تمام کیا۔میچ کی اس فتح پر بین اسٹوکس کو وہی الفاظ یاد آگئے اور انہوں نے ٹوئٹ کیا، ریمیمبر دی نیم آصف علی۔بین اسٹوکس نے پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان فائنل کی پیشگوئی بھی کردی۔

موضوعات:



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…