افغان ٹیم کے کپتان غلام نبی میچ شروع ہونے سے قبل گراؤنڈ میں کیو ں رو پڑے تھے ، وجہ سامنے آگئی

  منگل‬‮ 26 اکتوبر‬‮ 2021  |  15:42

دبئی(این این آئی)افغان کرکٹ ٹیم کے کپتان محمدنبی افغانستان کا قومی ترانہ سن کر آبدیدہ ہوگئے۔آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں افغانستان کرکٹ ٹیم کے کپتان اسکاٹ لینڈ کے خلاف میچ سے قبل قومی ترانہ سن کرجذبات پر قابو نہ رکھ سکے اور ان کی آنکھیں نم ہو گئیں۔معمول کی مطابق میچ سے قبل اسٹیڈیم میں دونوں ٹیموں کا قومی ترانہ بجایا گیا۔ افغانستان ٹیم کے کپتان محمد نبی کی آنکھیں ترانہ سن کر چھلک پڑیں۔ ان کی آنسو صاف کر نے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔کپتان محمد نبی کے اس چھوٹے ویڈیو کلپ کو

سوشل میڈیا صارفین نے کئی بار شیئر کیا۔ کسی نے ان سے ہمدردی کا اظہار کیا تو کسی نے ان ڈھارس بندھائی۔سوشل میڈیا صارفین کا کہنا ہے اس مشکل وقت میں افغانستان کی عوام کے لیے ان کی کرکٹ ٹیم ان چہروں پر خوشی لانے کا ذریعہ ہے۔واضح رہے کہ عالمی ٹی ٹوئنٹی کپ گروپ بی کے میچ میں افغانستان نے اسکاٹ لینڈ کو 130 رنز کے بڑے مارجن سے شکست دی ہے۔

زیرو پوائنٹ

پاکستان کے اصل ایٹمی اثاثے

سیلانی ویلفیئر ٹرسٹ پاکستان کے بڑے ویلفیئر ٹرسٹس میں شمارہوتا ہے‘ یہ ادارہ مولانا بشیر قادری صاحب نے 1999میں بنایا تھا‘ ملک بھر میں سیلانی کے دستر خوان بھی چل رہے ہیں اور فلٹریشن پلانٹس بھی‘ یہ لوگ روزانہ ضرورت مندوں کو ایک کروڑ روپے کا کھانا کھلاتے ہیں۔فلٹریشن پلانٹس‘ جہیز فنڈز‘ اجتماعی شادیاں اور مفت ادویات اس کے علاوہ ....مزید پڑھئے‎