اسلام آباد (این این آئی)پاکستان مسلم لیگ (ن )کے رہنما خواجہ آصف نے کہا ہے کہ عمران خان کہتے تھے نوکریاں دیں گے لیکن جن کے پاس نوکریاں تھیں، ان سے
بھی چھین لیں، لوگوں کے پاس دوا خریدنے کے پیسے نہیں ہیں۔ہفتہ کو سیالکوٹ میں مہنگائی کے خلاف پی ڈی ایم نے احتجاجی مظاہرہ کیا ۔مظاہرین نے حکومت مخالف شدید نعرے بازی کی اس موقع پر خواجہ آصف نے کہا کہ الیکشن پر ڈاکا ڈالا گیا، شفاف الیکشن میں مہنگائی کا حل ہے۔انہوں نے کہا کہ مشکلات سے نکلنے کا واحد حل آئین کی حکمرانی ہے۔ لیگی رہنما نے ملک میں بڑھتی ہوئی مہنگائی پر شدید تشویش کااظہار کرتے ہوئے کہاکہ موجودہ حکمرانو ں نے کوئی وعدہ پور انہیں کیا ، جب سے اقتدار میں آئے ہیں عوام کا جینا دوبھر ہوگیا ہے ۔انہوںنے کہاکہ عمران خان کہتے تھے نوکریاں دیں گے لیکن جن کے پاس نوکریاں تھیں، ان سے بھی چھین لیں، لوگوں کے پاس دوا خریدنے کے پیسے نہیں ہیں۔