تحریک کے بعد تاجروں نے بھی فیض آباد میں دھرنے کا اعلان کر دیا

23  اکتوبر‬‮  2021

اسلام آباد (این این آئی) صدر آل پاکستان انجمن تاجران و ٹریڈرز ایکشن کمیٹی اسلام آباد اجمل بلوچ نے 26 اکتوبر کو فیض آباد میں دھرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم صدارتی آرڈیننس کو کسی صورت نہیں مانیں گے اور نہ ہی ہم ایف بی آر کو اپنے کاروباروں پر پوائنٹ آف سیلز ٹیکس ڈیوائسز لگانے کی آڑ میں قبضہ کرنے دیں گے، ہم نے حکومت اور ایف بی آر سے فکس ٹیکس کا نظام یا سیلف اسسمنٹ اسکیم لانے کیلئے کہا،

ہماری بات نہیں مانی گئی تاجر تنگ ہیں، فیض آباد دھرنا ہرصورت ہوگا،حکومت اور انتظامیہ ہمارے راستے سے رکاوٹیں فوری طور پر ہٹائے،ایف بی آر کو پولیس کے اختیارات دینے سے وہاں رشوت بڑھے گی، مڈل مین کا رول ختم ہونے سے چیزیں مزید مہنگی ہونگی، ملک بھر کے تاجر اپنے جائز حقوق کے حصول کیلئے ایف بی آر کی غنڈہ گردی سے بچنے کیلئے اور اس حکومت کی جانب سے ظالمانہ صدارتی آرڈیننس کے خاتمہ کے لیے، طوفانی مہنگائی اور ٹیکسوں کی بھرمار کے خاتمہ کیلئے سب تاجر متحد ہو کر فیض آباد دھرنا میں ہر صورت پہنچیں۔ نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں 26 اکتوبر فیض آباد دھرنا کے حوالہ سے تاجر نمائندگان کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے اجمل بلوچ نے کہا کہ ہم صدارتی آرڈیننس کو کسی صورت نہیں مانیں گے اور نہ ہی ہم ایف بی آر کو اپنے کاروباروں پر پوائنٹ آف سیلز ٹیکس ڈیوائسز لگانے کی آڑ میں قبضہ کرنے دیں گے،ہم نے حکومت اور ایف بی آر سے فکس ٹیکس کا نظام یا سیلف اسسمنٹ اسکیم لانے کے لیے کہا لیکن ہماری بات نہیں مانی گئی تاجر تنگ ہیں،ایف بی آر کو پولیس کے اختیارات دینے سے وہاں رشوت بڑھے گی، مڈل مین کا رول ختم ہونے سے چیزیں مزید مہنگی ہونگی، ہم نے فیض آباد دھرنا کا اعلان ایک ماہ پہلے سے کر رکھا ہے حکومت اور انتظامیہ ہمارے راستے سے رکاوٹیں فوری ہٹا دے،

ملک بھر کے تاجر اپنے جائز حقوق کے حصول کیلئے ایف بی آر کی غنڈہ گردی سے بچنے کیلئے اور اس حکومت کی جانب سے ظالمانہ صدارتی آرڈیننس کے خاتمہ کے لیے، طوفانی مہنگائی اور ٹیکسوں کی بھرمار کے خاتمہ کیلئے سب تاجر متحد ہو کر فیض آباد دھرنا میں ہر صورت پہنچیں۔ اس موقع پر مرکزی صدر انجمن تاجران

راولپنڈی و صدر پنجاب آل پاکستان انجمن تاجران ملک شاہد غفور پراچہ نے کہا کہ تاجر ملکی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں، عام آدمی سوئی سے لیکر ہیوی مشین تک پر سیلز ٹیکس دے رہا ہے، پی ٹی آئی حکومت آنے پر توقع تھی کہ اب تبدیلی آئے گی مگر ہوا اسکے برعکس ہے، صدر، وزیراعظم، اور مشیر خزانہ اپنا

حکم نامہ واپس لیں اور تاجروں سے مذاکرات کے ذریعے اس مسئلے کا حل نکالیں بصورت دیگر ملک بھر کے تاجر اپنے مطالبات کی منظوری تک اپنا احتجاج جاری رکھیں گے اور انشاء اللہ 26 اکتوبر کو راولپنڈی شہر سمیت پنجاب بھر کی تاجر برادری دھرنا میں برپور شرکت کو یقینی بنائے گی۔ پریس کانفرنس میں سیکرٹری جنرل ٹریڈرز

ایکشن کمیٹی اسلام آباد خالد چودھری، ریسٹورنٹ ایسوسی ایشن راولپنڈی کے صدر اور فرش ملک ایسوسی ایشن کے صدر نے بھی دھرنے میں بھرپور شرکت کا اعلان کیا۔ پریس کانفرنس میں سیکرٹری جنرل ٹریڈرز ایکشن کمیٹی اسلام آباد خالد چودھری، ڈپٹی جنرل سیکرٹری آل پاکستان انجمن تاجران عرفان چودھری،جناح سپر کے صدر اسد عزیز، E-11/3 کے صدر ظاہر عباسی اور وائس چیئرمین افتخار عباسی، کھڈا مارکیٹ کے صدر آصف

محمود، G-7 مارکیٹ کے صدر سید الطاف شاہ، مرکز G-9 سے کے نائب صدر شاہد عباسی، G-10/4 کے صدر عرفان گجر، ریسٹورنٹ ایسوسی ایشن راولپنڈی کے صدر محمد فاروق، آبپارا مارکیٹ کے جنرل سیکرٹری اختر عباسی، بلیو ایریا سے راجہ حسن اختر اور تماس بٹ، G-9/1 کے صدر حاجی محبوب خان صاحب، سنگم مارکیٹ I-8 کے صدر مہتاب عباسی، I-8/2 سے وقار عباسی اور دیگر قائدین بھی شریک تھے۔

موضوعات:



کالم



میزبان اور مہمان


یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…