اسلام آباد (این این آئی)وزارت سائنس و ٹیکنالوجی نے افراط زر کے باعث مقامی صنعت کو ریلیف دینے کا اعلان کیا ہے۔وزارت سائنس و ٹیکنالوجی کی جانب سے مقامی صنعت کو ریلیف دینے سے متعلق اہم اعلامیہ جاری کے مطابق چھوٹے اور درمیانے کاروباری اداروں کو 50 ملین روپے تک فیس کی چھوٹ دی جائے گی۔اعلامیے کے مطابق وفاقی وزیر شبلی فراز کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں مارکنگ فیس کی ادائیگی میں چھوٹ کی منظوری دی گئی۔فیصلے کے مطابق 50 ملین روپے تک ٹرن اوور والے اداروں کو مارکنگ فیس ادائیگی سے چھوٹ دی جائے گی۔اعلامیے کے مطابق 1500 سے زائد رجسٹرڈ صنعتوں کی مارکنگ فیس میں کمی کی سہولت دی گئی ہے۔