بدھ‬‮ ، 25 دسمبر‬‮ 2024 

وزیر داخلہ کو وزیر اعظم ہاؤس میں ہنگامی طور پر طلب کرلیا گیا ٗ شیخ رشید تقریب چھوڑ کر وزیر اعظم ہاؤس روانہ 

datetime 21  اکتوبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک ٗ اے پی پی) وزیر داخلہ شیخ رشید وزیر اعظم ہاؤس میں ہنگامی طور پر طلب جس پر شیخ رشید فوری طور پر تقریب چھوڑ کر وزیر اعظم ہاؤس کی جانب روانہ ہو گئے ۔نجی ٹی وی کے مطابق وزیر داخلہ شیخ رشید اسلام آباد میں پولیس کی تقریب میں شریک تھے کہ انہیں وزیراعظم ہاؤس میں میٹنگ کیلئے ہنگامی طور پر طلب کیا گیا، جس پر شیخ رشید

پولیس تقریب کو چھوڑ کر فوری طور پر وزیر اعظم ہاؤس روانہ ہو گئے ۔دریں اثنا وزیرداخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ حکومت مہنگائی سمیت تما م مسائل اور چیلنجز پر قابو پا لے گی، وزیراعظم عمران خان ریاست مدینہ کی طرز پر حقیقی فلاحی ریاست کے قیام کے لئے کوشاں ہیں، پاکستان میں سب کو جمہوری اور سیاسی آزادیاں حاصل ہیں، اسلام آباد پولیس کے لئے شہدا پیکج پنجاب پولیس کے برابر کردیاگیا ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعرات کو پولیس لائنز میں ایئر پٹرول یونٹ کے افتتاح اور پاسنگ آئوٹ پریڈ کی تقریب سے خطاب اور میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔وزیر داخلہ نے کہا کہ ایئرپٹرول یونٹ کا آغاز کردیا گیا ہے۔ یہ ڈرونز کے ذریعے سیف سٹی سے منسلک ہو گا اور پولیس کے پاس جدید ہائی ٹیک گاڑیاں بھی ہوں گی۔ انہوں نے کہا کہ اسلام آباد پولیس کے لئے شہدا پیکج پنجاب پولیس کے برابر کردیاگیا ہے،اسلام آباد پولیس کے اینٹی رایٹ یونٹ کے لئے ایک ہزار نوجوان بھرتی کی منظوری ہو چکی ہے۔ انہوں نے آئی جی اسلام آباد کو ہدایت کی کہ میرٹ پر بھرتی کاعمل جلد شروع کیا جائے۔ وزیر داخلہ نے کہاکہ

پولیس کی تنخواہیں بہتر بنانے کے لئے کوششیں جاری ہیں ، اس سلسلہ میں وزیر خزانہ سے بات کی ہے۔وزیرداخلہ نے کہاکہ 400 ملین روپے کی خطیر رقم تھانوں کو دی گئی ہے۔ میرے دور میں شہدا پیکج کے لئے دیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کو محفوظ بنانے پر پولیس کو سلام پیش کرتا ہوں۔ بعدازاں میڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے وزیر داخلہ نےکہا کہ اپوزیشن جمعہ

جمعہ کھیل رہی ہے، ان کے پہلے احتجاجی مظاہرے میں مہنگائی سے متاثر ہونے والے عوام نے شرکت نہیں کی۔ وزیراعظم عمران خان 5 سال پورے کریں گے اور حکومت عمران خان کی قیادت میں مہنگائی کے جن کو بوتل میں بند کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کی عوام کے مسائل پر گہری نظر ہے اور وہ تسلسل سے مہنگائی کے خاتمہ کے لئے کوشاں ہے۔ حکومت کے سامنے اہم عالمی

مسائل اور چیلنجز بھی ہیں جن سے نبرد آزما ہونا ہے۔حکومت تمام مسائل پر قابو پائے گی ۔وزیراعظم عمران خان پاکستان کو ریاست مدینہ کی طرز پر پاکستان کو حقیقی فلاحی ریاست بنانے کے خواہاں ہیں۔ اپوزیشن کو اس ملک میں تمام جمہوری اور سیاسی آزادیاں حاصل ہیں۔ ختم نبوت کےلئے مجھ سے زیادہ کسی نے قربانیاں نہیں دیں۔ قانون کے دائرے میں ہر کسی کو احتجاج کرنے کی اجازت ہے لیکن قانون ہاتھ میں لینے والوں کو قانون اپنے ہاتھ میں لے گا۔ قبل ازیں وزیر داخلہ نے پولیس لائنز میں ایئر پٹرول یونٹ کی پاسنگ آئوٹ پریڈ کا معائنہ کیا۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…