جمعرات‬‮ ، 23 جنوری‬‮ 2025 

تمام چیزوں کی قیمتوں میں ڈبل سے بھی زیادہ اضافہ ہوا ہے،جو کم تنخواہ دے گا اس کیخلاف ایکشن لیا جائے گا، مراد علی شاہ

datetime 20  اکتوبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (این این آئی)وزیر اعلی سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ جو کم تنخواہ دے گا اس ادارے کے خلاف ایکشن لیا جائے گا، تمام چیزوں کی قیمتوں میں ڈبل سے بھی زیادہ اضافہ ہوا ہے، بجلی، پیٹرول کی قیمتوں میں بھی روزانہ اضافہ ہورہا ہے۔

بدھ کو پریس کانفرنس کرتے ہوئے سید مراد علی شاہ نے کہا کہ لوگوں کی تنخواہوں میں مہنگائی کے مطابق اضافہ نہیں ہورہا، ہم نے بجٹ میں اس وقت کی مہنگائی کے مطابق کم سے کم تنخواہ 25 ہزار رکھی جس پر بہت زیادہ تنقید کی گئی تھی۔وزیر اعلی نے کہا کہ میں نے اس وقت بھی کہا تھا کہ یہ بھی کم تنخواہ ہے، 25 ہزار تنخواہ پر کچھ لوگ عدالت گئے جہاں ہمارے حق میں فیصلہ آیا، عدالت نے کہا کہ کم سے کم تنخواہ صوبائی معاملہ ہے۔انہوں نے کہا کہ ہماری بھی کچھ خامیاں تھیں ہم مانتے ہیں، کابینہ میں مہنگائی کے اثرات اور بوجھ پر بھی بات ہوئی ہے، کابینہ میں فیصلہ ہوا ہے کہ 25 ہزار تنخواہ کا فیصلہ قائم رہے گا، متوسط طبقے کے لوگ بھی بنیادی ضروریات پوری نہیں کرسکتے۔سید مراد علی شاہ نے کہا کہ ایک صوبے کے آئینی سربراہ اپنے صوبے کی بات نہیں کرتے ہیں، یہ لوگ حقیقت پر بات کرنے کی بجائے پروپیگنڈے پر بات کرتے ہیں، یہ لوگ میڈیا کو دبانا چاہتے ہیں۔انہوںنے کہا کہ ہم نے ٹیچرز کی بھرتیوں کے لئے ٹیسٹ لئے تھے، سندھ کابینہ نے ٹیچرز کیلئے اس سے پہلے 55 فیصد پاسنگ ماسک رکھے تھے، آج وزیر تعلیم نے سندھ کابینہ میں نظر ثانی کی درخواست دی ہے۔

موضوعات:



کالم



اسی طرح


بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…