جمعہ‬‮ ، 08 مئی‬‮‬‮ 2026 

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ، سنسنی خیز مقابلے کے بعدجنوبی افریقہ نے آخری گیند پر پاکستان کوشکست دے دی

datetime 20  اکتوبر‬‮  2021 |

ابوظہبی (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان ہونے والے وارم اپ میچ میں جنوبی افریقہ نے آخری گیند پر پاکستان کو شکست دے دی، جنوبی افریقہ نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا، پاکستان کی جانب سے

محمد رضوان اور بابر اعظم بیٹنگ کرنے کے لئے آئے، محمد رضوان نے 19 رنز بنائے اور کیچ تھما کر پویلین لوٹ گئے، کپتان بابر اعظم 15 کے انفرادی سکور پر پہنچے تھے کہ ربادا کی گیند پر بولڈ ہو گئے، فخر زمان نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کیا انہوں نے 28 گیندوں پر 52 رنز بنائے، ان کی اننگز میں شاندار 5 چھکے اور دو چوکے شامل تھے وہ ریٹائرڈ آؤٹ ہوئے۔ محمد حفیظ 13 رنز بنا سکے، شعیب ملک نے بیس گیندوں پر 28 رنز بنائے، آصف علی نے 32 رنز بنائے، حسن علی گیارہ رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے جبکہ شاداب خان 4 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے، پاکستان نے مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹ کے نقصان پر 186 رنز بنائے اور جنوبی افریقہ کو جیتنے کے لئے 187 رنز کا بڑا ہدف دیا، جواب میں جنوبی افریقہ کی ٹیم شروع میں ہی مشکلات کا شکار ہو گئی، اس کے پندرہ رنز پر دو کھلاڑی آؤٹ ہو گئے لیکن ان کے بعد آنے والے دونوں کھلاڑیوں نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کیا اور تیسرا کھلاڑی 122 رنز کے مجموعی سکور پر آؤٹ ہوا۔ اس کے بعد جنوبی افریقی کھلاڑیوں نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کیا اور بیسویں ا وور کی آخری گیند پر ہدف حاصل کر لیا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)


مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…

گریٹ گیم

یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…

ایران کی سب سے بڑی کام یابی

وہ آرٹسٹ تھی اور اس کا نام مرینا ابراموویک (Marina…