منگل‬‮ ، 04 فروری‬‮ 2025 

عمران خان چاہیے یا پاکستان؟ قوم کو اب فیصلہ کرنا ہے، حافظ حمداللہ

datetime 20  اکتوبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)جمعیت علمائے اسلام ف کے رہنما حافظ حمداللہ نے کہا ہے کہ قوم کو اب فیصلہ کرنا ہے کہ عمران خان چاہیے یا پاکستان؟۔ ایک انٹرویومیں انہوں نے کہاکہ

اس وقت معیشت کی خرابی، مہنگائی، لاقانونیت بڑھ چکی ہے۔انہوں نے کہا کہ پوری قوم کو پی ڈی ایم کا بیانیہ اور مؤقف معلوم ہے۔ پی ٹی آئی حکومت مسلط کی گئی۔ ان کا کہنا تھا کہ مولانا فضل الرحمان تو اسمبلی میں جانے کے لیے تیار نہیں تھے لیکن دوستوں کے کہنے پر بیٹھنا پڑا۔حافظ حمداللہ نے کہاکہ کہ عوام رو رہی ہے، تین سال سے زائد گزر گئے حکومت صرف باتیں کر رہی ہے، ناکامیوں اور معیشت کی تباہی کا ذمہ دار عمران خان ہیں۔انہوں نے کہاکہ عمران خان کو جتنا مستحکم پاکستان ملا اتنا کسی کو نہیں ملا، ہتھوڑا بھی اس کے ساتھ اور ڈنڈا بھی۔ جے یو آئی رہنما نے کہا کہ ہمارا بیانیہ سب کو معلوم ہے کہ یہ حکومت جعلی ہے اور جلد از جلد الیکشن کرایا جائے۔

موضوعات:



کالم



رانگ ٹرن


رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…

ایک ہی راستہ بچا ہے

جنرل احسان الحق 2003ء میں ڈی جی آئی ایس آئی تھے‘…

دوسرے درویش کا قصہ

دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…

اسی طرح

بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…