پیر‬‮ ، 08 ستمبر‬‮ 2025 

اگر شاہ رخ خان بیٹے کو مدرسے میں پڑھاتے تو انہیں یہ دن نہ دیکھنا پڑتا،بھارتی عالم دین

datetime 18  اکتوبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نئی دہلی (مانیٹرنگ ڈیسک /آن لائن)بھارتی عالم دین مولانا شہاب الدین رضوی نے شاہ رخ خان کے بیٹے آریان خان کی گرفتاری پر کہا ہےکہ شاہ رخ خان اپنے بیٹے کی تعلیم و تربیت کسی مدرسے سے کرواتے تو آج حالات مختلف ہوتے ۔ نجی ٹی وی پروگرام میں انکا کہنا تھا کہ آریان کی منشیات کیس میں گرفتاری کے حوالے شہاب الدین رضوی نے کہا ہے کہ

بھارتی سپر سٹار شاہ رخ خان اپنے بیٹے آریان خان کو مدرسے میں پڑھاتے تو انہیں یہ دن نہ دیکھنا پڑتا کیونکہ اسلام میں ہر قسم کے نشے کی ممانعت ہے۔اگر بھارتی ادکار نے خود کبھی مدرسے سے پڑھا ہوتا تو اس کا حساس انہیں بخوبی ہوتا لیکن اگر کوئی مدرسہ نہیں ملا تو گھر کے قریب امام مسجد سے مشورہ کر لیتے تو یہ نوبت یہاں تک نہ پہنچتی ۔دوسری جانب آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین کے سربراہ اسد الدین اویسی نے نام لیے بغیر بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ ان ’بے زبان مسلمانوں‘ کے لیے آواز اٹھائیں گے جو جیلوں میں بند ہیں۔ ان کیلئے نہیں اٹھائیں گے جن کے باپ طاقتور ہیں۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق منشیات کیس میں بالی ووڈ اداکار شاہ رخ خان کے بیٹے آریان خان کی گرفتاری سے متعلق بیان دیتے ہوئے آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین کے سربراہ اسد الدین اویسی نے کہا کہ وہ ان ’بے زبان مسلمانوں‘ کے لیے آواز اٹھائیں گے جو جیلوں میں بند ہیں۔اسد الدین اویسی نے اپنے بیان میں شاہ رخ خان کا نام لیے بغیر کہا کہ وہ ان کے لیے آواز نہیں اْٹھائیں گے جن کے باپ طاقتور ہیں۔اْنہوں نے سوالیہ انداز میں کہا کہ یوپی جیلوں میں قیدیوں میں سے کم از کم 27 فیصد مسلمان ہیں، ان کے لیے کون بولے گا؟



کالم



Inattentional Blindness


کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…