بدھ‬‮ ، 22 جنوری‬‮ 2025 

جتنے عرصے موجودہ حکومت اقتدار میں رہے گی ملکی معیشت تباہ ہوگی،شہبازشریف اور حمزہ شہباز نے عوام کو خبر دارکردیا

datetime 18  اکتوبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( این این آئی)احتساب عدالت نے منی لانڈرنگ،رمضان شوگرملزاورآشیانہ کیسز کی سماعت 5نومبرتک ملتوی کر دی ۔مسلم لیگ(ن) کے صدر شہباز شریف،پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف حمزہ شہباز نے عدالت میں پیش ہو کر اپنی حاضری مکمل کرائی ۔احتساب عدالت کے جج نسیم احمد ورک نے منی لانڈرنگ اوررمضان شوگر ملز کیس کی سماعت کی ۔

عدالت سے اجازت ملنے کے بعدشہباز شریف روسٹرم پر آگئے اور کہا کہ میں ایک درخواست کرنا چاہتا ہوں ۔میں نے قومی کے اجلاس میں شرکت کیلئے اسلام آباد جانا ہے ۔شہبازشریف کے وکیل نے کہا کہ نئے آرڈینس کے تحت گواہ کے بیان کے وقت ویڈیو ریکارڈنگ بھی کی جائے گی۔نیب وکیل نے کہا کہ نیب آرڈیننس میں ایسی کوئی قدغن موجود نہیں ،ویسے بھی شہادت ہو سکتی ہے ۔فاضل جج نے کہا کہ چلیں اس معاملے کو دیکھتے ہیں اورشہباز شریف کی استدعا پر کاروائی ملتوی کر کے کے سماعت 5نومبر تک ملتوی کر دی گئی ۔احتساب عدالت کے جج ساجد علی اعوان نے آشیانہ ریفرنس میں شہباز شریف سمیت دیگر کے خلاف کیس کی سماعت کی ۔عدالت نے شہباز شریف کی حاضری مکمل کی ۔شہباز شریف کے وکیل نے کہا کہ نئے ترمیمی آرڈیننس کے تحت گواہ کی ویڈیو ریکارڈ کی جائے گی ۔فاضل جج نے کہا کہ میڈیا رپورٹس کے مطابق نئے آرڈیننس میں کچھ مزید ترمیم کی جا رہی ہے ۔ شہبازشریف کے وکیل نے کہا کہ

میڈیا کے مطابق اطلاعات تو یہی ہیں ۔عدالت نے دونوں فریقین کے وکلا ء کو آئندہ بحث کے لیے طلب کرتے ہوئے سماعت 5 نومبر تک ملتوی کردی۔پیشی کے موقع پر صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے شہبازشریف نے کہا ہے کہ جتنے عرصے موجودہ حکومت اقتدار میں رہے گی ملکی معیشت تباہ ہوگی۔ پیٹرول کی قیمتوں کے بڑھنے سے اورزیادہ

تباہی کیا ہوسکتی ہے،یہ حکومت ناکام ہوچکی ہے اور جتنا عرصے یہ حکومت اقتدار میں رہے گی ملکی معیشت مزید تباہ ہوگی۔حمزہ شہباز نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومت ڈینگی کو کنٹرول کرنے میں ناکام ہوگئی ہے،ہماری حکومت نے دن رات محنت کرکے ڈینگی کو کنٹرول کیا تھا۔حمزہ شہباز نے کہا کہ عوام مہنگائی کے خلاف سڑکوں پرنکلیں گے،

مہنگائی کے باوجود آئی ایم ایف نے نئے ٹیکسز لگانے کا کہا ہے،ملک میں ادویات عوام کی پہنچ سے دورہوچکی ہیں۔شہباز شریف اورحمزہ شہباز کی احتساب عدالت میں پیشی کے موقع پر لیگی رہنمابھی اظہاریکجہتی کیلئے کمرہ عدالت میں موجود تھے جبکہ بڑی تعداد میں لیگی کارکنان بھی اظہار یکجہتی کیلئے عدالت پہنچے جنہیں مقررہ حدسے آگے

بڑھنے سے روکدیا گیا ۔ پولیس کی جانب سے کسی بھی نا خوشگوار واقعہ سے نمٹنے کے لئے سکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کئے گئے ۔ عدالت کی طرف آنے والے راستوں کوبیرئیرز اور خار دار تاریں لگاکر بند رکھاگیا ۔لیگی رہنما اورکارکنان پارٹی قیادت کے حق میں اور حکومت کے خلاف نعرے لگاتے رہے ۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اسی طرح


بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…