پیر‬‮ ، 08 ستمبر‬‮ 2025 

راولپنڈی اور ملتان میں فرقہ وارانہ فسادات پھیلانے کے خطرناک منصوبے ناکام،بڑی گرفتاریاں عمل میں آگئیں

datetime 18  اکتوبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (این این آئی) کائونٹر ٹیررزم ڈیپارٹمنٹ نے پنجاب بھر میں انٹیلی جنس بیسیڈ آپریشنز کے دوران 3 مبینہ دہشت گردوں کوہلاک اور 4 کو گرفتار کرلیا، گرفتار دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تنظیم سے ہیں۔نجی ٹی وی کے مطابق کائونٹر ٹیررزم ڈیپارٹمنٹ نے پنجاب بھرمیں 22انٹیلی جنس

بیسیڈآپریشنز کئے اور کارروائیوں کے دوران 3 مبینہ دہشت گرد ہلاک اور 4 کو گرفتار کرلیا گیا۔ترجمان کا کہنا ہے کہ سی ٹی ڈی نے پاکپتن میں کارروائی کرکے3مبینہ دہشت گردوں کوہلاک کیا، ہلاک دہشت گردوں میں سے ایک کی شناخت منظور احمد کے نام سے ہوئی جبکہ ان کے قبضے سے 2دستی بم اور کلاشنکوف ودیگر اسلحہ برآمد ہوا۔سی ٹی ڈی نے بتایا کہ چنیوٹ سے کالعدم تنظیم کا دہشت گرد گرفتار کیا گیا ہے ، دہشت گرد کی شناخت عبدالرحیم مکی کے نام سے ہوئی ، دہشت گرد سے 1100گرام بارودی مواد اور بم بنانے کا سامان برآمد ہوا۔آپریشن میں سی ٹی ڈی نے ساہیوال میں کالعدم تنظیم سے تعلق رکھنے والے دہشت گرد غفار کو گرفتار کرکے دستی بم اور بم بنانے  کادیگر سامان برآمد کرلیا۔ترجمان کے مطابق راولپنڈی سے کالعدم تنظیم کے رحیم اکبر کو گرفتار کیاگیا، دہشتگرد فرقہ وارانہ فسادکی کوشش کررہاتھا، اس کے قبضے سے اشتعال انگیر پمفلٹس برآمد ہوئے۔سی ٹی ڈی نے ملتان سے کالعدم تنظیم سے تعلق رکھنے والے حسن رضا کو گرفتار کیا ، گرفتار دہشتگرد فرقہ وارانہ فسادات پھیلانے کی کوشش کررہاتھا۔حکام نے بتایا سی ٹی ڈی نے گرفتار افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے اور تفتیش جاری ہے۔

موضوعات:



کالم



Inattentional Blindness


کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…