ہفتہ‬‮ ، 19 جولائی‬‮ 2025 

آئی ایم ایف وفاقی حکومت کو چڑیل لگتی تھی،آج وہ مس ورلڈ لگنے لگی ہے، حیرت انگیز دعویٰ

datetime 17  اکتوبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (آن لائن)پیپلز پارٹی کے رہنماء سید ناصر حسین شاہ نے کہا ہے کہ جو آئی ایم ایف وفاقی حکومت کو چڑیل لگتی تھی۔آج وہ مس ورلڈ لگنے لگی ہے۔آئی ایم ایف کے کہنے پر مہنگائی بڑھائی جارہی ہے

اور الزام سابقہ حکومتوں کو دیا جارہا ہے۔نااہل حکومت نے فوج جیسے معتبر ادارے کو بھی متنازعہ کردیا ہے۔12 ربیع الاول کی وجہ سے جلسہ ایک دن پہلے منعقد کررہے ہیں۔آج کے جلسے میں ملک بھر کے جمہوریت پسند شریک ہوئے ہیں۔ اتوار کو جلسہ گاہ میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا آج کا جلسہ 18 اکتوبر کے شہیدوں کے نام ہے۔ہم یہاں اپنے شہداء کو خراج عقیدت پیش کرنے یہاں جمع ہوئے ہیں۔الزام لگانے والوں کو اپنا کام کرنے دیں۔آج کے جلسے میں جمہوریت پسند جمع ہوئیہیں۔موجودہ حکومت کی پالیسیاں عوام کو باہر نکلنے پر مجبور کررہی ہے .بجلی اور پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھائی جا رہی ہیں .ان کو آئی ایم ایف پہلے چڑیل لگتی تھی اب ان کو مس ورلڈ لگ رہی ہے .پاک فوج میں روٹین کی تبدیلی کو متنازعہ بنادیا گیا .آغا سراج درانی سمیت اپوزیشن کے رہنماؤں کو نشانہ بنا کر انتقامی سیاست کی جا رہی ہے .گورنر سندھ پڑھے لکھے ہیں شاید ان کی زبان پھسل گئی ہو گی .جادو ٹونے کی باتوں کو خاتون سے منسوب کیا جا رہا ہے .ہم خواتین کی عزت کرتے ہیں اور ایسی باتوں کا جواب دینا مناسب نہیں سمجھتے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حقیقتیں(دوسرا حصہ)


کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…