اتوار‬‮ ، 07 ستمبر‬‮ 2025 

فرنیچر نمائش کامیلہ سوات کے دستکاروں نے لوٹ لیا ،منفرد نظر آنے والے فرنیچر کی قیمت بھی مناسب

datetime 17  اکتوبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی)کراچی ایکسپو سینٹر میں فرنیچر کی نمائش لائف اسٹائل ایکسپو کا میلہ سوات کے دستکاروں نے لوٹ لیا، بڑی بڑی کمپنیوں کا فرنیچر دھرا رہ گیا۔صنوبر، چلغوزے اور اخروٹ کی لکڑی اور اس پر سوات کے

دستکاروں کی ہنرمندی، دقیق محنت اور نفاست کے باعث نمائش دیکھنے جو بھی ایکسپو سینٹر آیا اس کے قدم سوات کے اسٹال پر پہنچ کر ٹھہر گئے۔کندہ کاری، جڑائو اور پچی کاری کے کام والے فرنیچر پر جس کی بھی نظر پڑتی ٹھہر جاتی۔ سوات کے بنے صوفوں، میز کرسیوں، دروازوں اور دیگر چیزیں ہاتھوں ہاتھ بکتی رہیں۔سواتی فرنیچر کا کام کرنے والے زمین خان نے بتایاکہ پہلے وہ اپنی توجہ صرف ایکسپورٹ پر ہی مرکوز رکھتے تھے مگر درآمدی اخراجات میں اضافے کی وجہ سے مقامی مارکیٹ کو ہی ٹارگٹ کر رہے ہیں جس کے بہت اچھے نتائج سامنے آرہے ہیں۔دلچسپ بات یہ ہے کہ سب سے منفرد نظر آنے والے فرنیچر کی قیمت بھی زیادہ نہیں ہے اور یہ فن پارے پہلی نگاہ میں توجہ حاصل کرتے ہیں۔ضرورت اس بات کی ہے کہ ان کے تاجروں کوضروری سہولیات مہیا کی جائیں تاکہ اندرون ملک اور بیرون ملک اس فرنیچر کی فروخت میں نمایاں اضافہ کیاجاسکے۔

موضوعات:



کالم



Inattentional Blindness


کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…