اسلام آباد(آن لائن)شعرا،ادیبوں کے لیے ماہانہ وظیفہ 15ہزار روپے تک دینے کا فیصلہ کر لیا گیا،وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے وزیر اعظم سے اجازت لے لی ہے ،معلومات کے مطابق وفاقی وزیر تعلیم کو بتایا گیا کہ شعرا اور ادیب جو کہ اس ملک کا قیمتی اثاثہ ہیں انکا ماہانہ وظیفہ 13ہزار روپے مقرر
تھا اور اب انکی تعدا دمیں بھی اضافہ ہو گیا ہے اور موجودہ مہنگائی کے عالم میں تیرا ہزارروپے ماہانہ وظیفہ سے گزارہ کرنا بہت مشکل ہے ،جس پر وزیر تعلیم نے وزیراعظم عمران خان سے مشاورت کر کے ایک ہزار ادیبوں اور شعرا کا ماہانہ وظیفہ 15000روپے کرنیکا فیصلہ کیا گیا ہے ۔