منگل‬‮ ، 07 جنوری‬‮ 2025 

پیٹرولیم قیمتوں میں اضافے کا تعلق آئی ایم ایف مذاکرات سے نہیں ٗ شدید ردعمل پر شوکت ترین کا اہم بیان سامنے آگیا

datetime 17  اکتوبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن (این این آئی)مشیر خزانہ شوکت ترین نے کہا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ اضافے کا تعلق قرض سہولت کی بحالی کیلئے پاکستان اور عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے درمیان ہونے والی بات چیت سے نہیں ہے۔ ایک سوال کے جواب میں شوکت ترین نے کہاکہ بین

الاقوامی منڈی میں گیس کے نرخوں میں ہوش ربا اضافے نے حکومت کو یہ اقدام اٹھانے پر مجبور کیا۔خیال رہے کہ فنانس ڈویڑن نے ہفتے کے روز پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری کیا تھا۔نوٹی فکیشن کے مطابق آئندہ 15 روز کے لیے پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 10 روپے 49 پیسے اور ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں 12 روپے 44 پیسے کا اضافہ کیا گیا تھا۔نوٹیفکیشن میں اس بات کی نشاندہی کرتے ہوئے کہ تیل کی قیمتیں 85 ڈالر فی بیرل کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہیں، وفاقی وزیر خزانہ کی بین الاقوامی منڈیوں میں قیمتوں کے اضافے کی دلیل کی تائید کی گئی تھی۔شوکت ترین نے اس تجویز کو مسترد کر دیا کہ پاکستان آئی ایم ایف کو خوش کرنے کے لیے تیل اور بجلی کی قیمتوں میں اضافہ کر رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ حکومت کو احساس ہے کہ اسٹرکچرل تبدیلیوں کے بغیر ٹیرف بڑھانے سے ‘افراط زر میں اضافہ ہوگا اور ہماری صنعت غیر مسابقتی ہوگی تاہم وزیر خزانہ نے تسلیم کیا کہ پاکستان کو آئی ایم ایف کا نقطہ نظر بھی دیکھنا ہے اور انہوں نے اس معاملے پر اس کے ساتھ ‘کچھ تکنیکی بات چیت’ کی ہے۔

موضوعات:



کالم



صفحہ نمبر 328


باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…