اسلام آباد (این این آئی)پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ قوم نا اہل حکمرانوں کے خلاف باہر نا نکلی تو ملک کا دیوالیہ ہوجائے گا،نا اہل اور نا کام ترین حکمرانوں میں شرم و حیاء نام کی چیز ہی نہیں ہے،
حکومت ملک،قوم کے مفادات کے بجائے آئی ایم ایف کی چوکیداری کررہی ہے۔ایک بیان میں ترجمان پی ڈی ایم حافظ حمداللہ نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کو عوام پر خودکش دھماکہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ اب بہت ہوگیا ہے قوم کو چاہئے کہ اب وہ گھبرائیں۔ انہوں نے کہا کہ قوم نا اہل حکمرانوں کے خلاف باہر نا نکلی تو ملک کا دیوالیہ ہوجائے گا۔انہوں نے کہا کہ نا اہل اور نا کام ترین حکمرانوں میں شرم و حیاء نام کی چیز ہی نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ حکومت ملک اورقوم کی مفادات کے بجائے آئی ایم ایف کی چوکیداری کررہی ہے،عوام کی مفادات کاتحفظ کس کی ذمہ داری ہے قیامت خیز مہنگائی نے عوام کی زندگیاں چھین لی۔انہوں نے کہا کہ ملک میں 22کروڑ عوام کی نہیں آئی ایم ایف کی حکومت ہے۔انہوں نے کہا کہ ملک کو۔آئی۔ایم۔ایف کیلئے چراگاہ بنادیاگیاہے۔انہوں نے کہا کہ غربت کی لکیرسے نیچے زندگی گذارنیوالے کروڑوں پاکستانی کدھر جائیں۔اب عوام سوال کررہی ہے کہ حکومت کی پیدرپے ناکامیاں قصور سلیکٹیڈ کا ہے یا سلیکٹرز کا۔انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم کامانناہے کہ سلیکٹیڈ اور سلیکٹرز دونوں بری طرح ناکام ہوچکے ہیں۔