اسلام آباد (آن لائن) وزیر خزانہ شوکت ترین کی بطور وفاقی وزیر مدت ختم ہو گئی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ وفاقی حکومت نے شوکت ترین کو مشیر بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔ شوکت ترین بطور مشیر خزانہ زمہ داریاں جاری رکھیں گے،ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان جلد شوکت ترین کی بطور مشیر تعیناتی کی منظوری دینگے۔ اسحاق ڈار کی نشست پر الیکشنز ایکٹ ترمیمی آرڈیننس کا اطلاق نہ ہونے کیوجہ سے شوکت ترین سینیٹر نہ بن سکے۔ وفاقی حکومت نے اسحاق ڈار کی نشست پر سپریم کورٹ سے رجوع کررکھا ہے۔ شوکت ترین کو 6 ماہ کیلئے وفاقی وزیر بنایا گیا تھا۔ آئین کے مطابق 6 ماہ دوران رکن پارلیمنٹ نہ بننے کی صورت میں عہدہ چھوڑنا لازم ہے۔