منگل‬‮ ، 15 جولائی‬‮ 2025 

ساٹھ کی دہائی میں پاکستان ایشیا کی چوتھی بڑی معیشت تھی ،وقت کے ساتھ ہم نے سمت کھو دی،شوکت ترین

datetime 14  اکتوبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (آن لائن)وزیر خزانہ شوکت ترین نے کہا ہے کہ ساٹھ کی دہائی میں پاکستان ایشیا کی چوتھی بڑی معیشت تھی وقت کے ساتھ ہم نے معیشت کی سمت کھو دی۔ہم نے ملکی معیشت کے ساتھ انصاف نہیں کیا،وزیر اعظم عمران خان کو ابتر حالت میں معیشت ورثے میں ملی ہمارے قرضے غیر مستحکم سطح پر پہنچ گئے تھے۔ہمیں معیشت کی سمت کو درست کرنے کیلئے مشکل اور غیر مقبول فیصلے کرنا پڑے

وزیر خزانہ شوکت ترین کا واشنگٹن میں امریکی ادارہ برائے امن (USIP) میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہنا تھا کہ آئی ایم ایف سے رجوع کرنا پڑا۔کرنسی کی قدر میں گراوٹ کرنا پڑی کورونا کی وبا نے عالمی معیشت کو بھی متاثر کیا۔حکومت نے موثر انداز میں کورونا وباء کا مقابلہ کیامعاشی شرح نمو کو منفی صفر اعشاریہ پانچ فیصد سے چار اعشاریہ پانچ فیصد پر لے کرگئیہمارے ساٹھ فیصد آبادی تیس سال سے کم عمر ہے۔ان کیلئے روزگار کا بندوبست کرنا ہے شوکت ترین کا کہنا تھا کہ ہم نے زراعت، صنعت، درآمدات اور ہاوسنگ میں اصلاحات کی ہیں ہم اس سال پانچ فیصد کی شرح سے ترقی کریں گے۔مستحق طبقے کو ترقی کے ثمرات پہنچائیں گے ۔ پاکستان گوادر میں بین الاقوامی سرمایہ کاری کا خیر مقدم کرتاہے ہم پائیدار بنیادوں پر ترقی کے حصول کیلئے کوشاں ہیں ہم زراعت، گھرانوں کی تعمیر کیلئے سستے قرضے دے رہے ہیں وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ کمزورطبقے کو صحت کارڈ جاری کررہے ہیں کامیاب پاکستان پروگرام کے ذریعے چالیس لاکھ گھرانوں کو سستے قرضے دئے جائیں گے آئی ایم ایف کے ساتھ قرضے کی چھٹی قسط میرے دورے کا سب سے اہم جزوہے آئی ایم ایف سے ٹیکنیکل لیول مذاکرات مکمل کرلئے ہیں پاکستان کو ہمیشہ سے سکیورٹی کے پرزم سے دیکھا گیا۔وزیر اعظم نے کہا کہ ہمیں لوگوں کو اقتصادی فلاح کے پرزم سے دیکھنا ہے

وزیراعظم عمران خان نے ماضی کے حکمرانوں کے مقابلے میں ہمسایہ ملکوں کے زیادہ دورے کئے۔ہمارے ہمسایہ ملکوں سے تعلقات پہلے سے زیادہ مضبوط ہوئے ہیں پاکستان اور بھارت کے درمیان کشمیر ایک بنیادی مسئلہ ہے۔ہم اقوام متحدہ کی قرار دوں کے تحت سمجھتے ہیں کہ کشمیر ایک متنازعہ علاقہ ہے شوکت ترین کا کہنا تھا کہ

طالبان کے پاس کیش کی قلت ہے۔اگر بین الاقوامی برادری نے مددنہ کی تو افغانستان میں بحران پیدا ہوسکتا ہے۔اس سے پاکستان سب سے زیادہ متاثر ہوگا بین الاقوامی برادری کو افغانستان کی مدد کرنی چاہیے ہم معیشت میں میرٹ کی بالادستی لارہے ہیں۔وزارتوں میں نجی شعبے سے ماہرین لارہے ہیں بیوروکریسی کی کارکردگی کو بڑھارہے ہیں۔ٹیکس اصلاحات کی جارہی ہیں ۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حقیقتیں(دوسرا حصہ)


کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…