ہفتہ‬‮ ، 11 جنوری‬‮ 2025 

پی ایچ ڈی کے خواہشمند تمام طلبا انٹری ٹیسٹ میں فیل

datetime 14  اکتوبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(این این آئی) انسٹیٹیوٹ آف کمیونی کیشن اسٹڈیز پنجاب یونیورسٹی میں انٹری ٹیسٹ، پی ایچ ڈی کے خواہشمند تمام طلبا انٹری ٹیسٹ میں فیل ہوگئے۔ذرائع کے مطابق پی ایچ ڈی

کے انٹری ٹیسٹ میں 132 امیدواروں نے شرکت کی۔ 132 امیدواروں میں سے ایک بھی امیدوار 70 فیصد نمبر حاصل نہ کرسکا، درجنوں فیکلٹی ممبران بھی ٹیسٹ میں فیل ہوگئے۔ طلبہ نے انٹری ٹیسٹ کے نتائج کو مشکوک قرار دے دیا۔ذرائع کے مطابق طلبہ نے الزام لگایا کہ ڈیپارٹمنٹ نے انٹری ٹیسٹ این ٹی ایس کا نام لے کر خود لیا، داخل نہ کرنے کے پلان کے باعث آٹ آف کورس سوالات دیئے گئے، انٹری ٹیسٹ سے 3 روز قبل سلیبس تبدیل کر دیا گیا، پی ایچ ڈی کا انٹری ٹیسٹ بیلنس نہیں تھا۔ڈین پروفیسر خالد محمود کا کہنا تھا کہ سلیبس تبدیل کرتے ہوئے انگریزی کو بعد میں شامل کیا گیا، این ٹی ایس سے ٹرم اینڈ کنڈیشن پر اختلاف پیدا ہوگیا تھا، طلبہ کو فیل ہونے کے بعد یاد آیا کہ ٹیسٹ آٹ آف سلیبس ہے؟۔

موضوعات:



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…