پیر‬‮ ، 24 فروری‬‮ 2025 

پاکستان اسٹاک مارکیٹ سے مندی کے بادل چھٹ گئے، مارکیٹ میں زبردست تیزی، سرمائے میں 164 ارب روپے کا اضافہ

datetime 14  اکتوبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (این این آئی) پاکستان اسٹاک مارکیٹ سے جمعرات کو مندی کے بادل چھٹ گئے،سرمایہ کاروں اور مالیاتی اداروں کی ٹیلی کام،فوڈز،پیٹرولیم اور بینکنگ سیکٹرز میں سرمایہ کاری کی بدولت مارکیٹ میں زبردست تیزی کا رجحان رہااور کے ایس ای100انڈیکس 1100پوائنٹس بڑھ گیا جس سے انڈیکس ایک بار پھر44ہزار پوائنٹس کی نفسیاتی حد پر بحال ہو گیا

جبکہ مارکیٹ کے سرمائے میں 164ارب روپے سے زائد کا اضافہ ہوا جس کے نتیجے میں سرمائے کا مجموعی حجم 75کھرب روپے سے بڑھ کر77کھرب روپے کی بلند سطح پر جا پہنچا۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں جمعرات کو کاروبار کے اختتام پر کے ایس ای100انڈیکس میں 1111.90پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس سے انڈیکس43221.78پوائنٹس سے بڑھ کر44333.68پوائنٹس ہو گیا اسی طرح461.95پوائنٹس کے اضافے سے کے ایس ای 30انڈیکس16881.07پوائنٹس سے بڑھ کر17343.02پوائنٹس ہو گیا جبکہ کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس 29850.69پوائنٹس سے بڑھ کر30504.63پوائنٹس پر بند ہوا۔کاروباری تیزی کے سبب مارکیٹ کے سرمائے میں 1کھرب64ارب92کروڑ36لاکھ11ہزار456روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیاجس کے نتیجے میں سرمائے کا مجموعی حجم 75کھرب82ارب72کروڑ1لاکھ52ہزار796روپے سے بڑھ کر77کھرب47ارب64کروڑ37لاکھ 64ہزار252روپے ہو گیا۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں جمعرات کو 13ارب روپے مالیت کے 38کروڑ85لاکھ97ہزار حصص کے سودے ہوئے جبکہ بدھ کو12ارب روپے مالیت کے35کروڑ49لاکھ64ہزار حصص کے سودے ہوئے تھے۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں جمعرات کو مجموعی طور پر557کمپنیوں کا کاروبار ہوا

جس میں سے464کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ،79میں کمی اور14کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا۔کاروبار کے لحاظ سے ورلڈ کال ٹیلی کام6کروڑ61لاکھ،یونٹی فوڈز لمیٹڈ2کروڑ50لاکھ،ٹیلی کارڈ لمیٹڈ1کروڑ89لاکھ،ٹریٹ کارپوریشن 1کروڑ64لاکھ اور حیسکول پیٹرول 1کروڑ60لاکھ حصص کے سودوں سے سرفہرست رہے۔قیمتوں میں اتار چڑھا کے اعتبار سے یونی لیور فوڈز کے حصص کی قیمت میں 1600.00روپے

کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس سے اسکے حصص کی قیمت بڑھ کر21000.00روپے ہو گئی اسی طرح135.00روپے کے اضافے سے نیلسے پاکستان کے حصص کی قیمت بڑھ کر5850.00روپے ہو گئی جبکہ ہائی نون کے حصص کی قیمت میں 17.17روپے کی کمی واقع ہوئی جس سے اسکے حصص کی قیمت گھٹ کر575.10روپے ہو گئی اسی طرح14.50روپے کی کمی سے پاک انجینئرنگ کے حصص کی قیمت گھٹ کر330.50روپے پر آ گئی۔

موضوعات:



کالم



ازبکستان (مجموعی طور پر)


ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…