پیر‬‮ ، 27 جنوری‬‮ 2025 

موٹر وے ایم فور پرکار میں لڑکی سے اجتماعی زیادتی کے واقعے کا مرکزی ملزم گرفتار،اہم انکشافات

datetime 14  اکتوبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

گوجرہ ( آن لائن )گوجرہ کے قریب موٹر وے ایم فور پر کار میں لڑکی سے مبینہ اجتماعی زیادتی کرنے والے مرکزی ملزم کو پولیس نے گرفتار کرلیا جبکہ نامزد دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لیے کارروائی جاری ہے۔ترجمان پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزم سے تفتیش جاری ہے۔

اجتماعی زیادتی کا مقدمہ تھانہ سٹی میں متاثرہ لڑکی کی خالہ کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے۔متاثرہ لڑکی کی خالہ نے ایف آئی آر میں موقف اپنایا ہے کہ لڑکی کو فون پر میسج کر کے انٹرویو کیلئے گوجرہ بلوایا گیا تھا، ٹوبہ ٹیک سنگھ سے گوجرہ پہنچنے پر ملزمان نے کہا بھانجی کو گاڑی میں ساتھ بھیج دیں۔ لڑکی کی خالہ کا مزید کہنا تھا کہ جس گاڑی میں بھانجی کو لے جایا گیا اس میں ایک خاتون اور دو مرد تھے، ملزمان نے موٹر وے پر میری بھانجی کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا، زیادتی کے بعد انہوں نے اس کو فیصل ا باد انٹرچینج پر پھینک دیا۔ڈی ایس پی وقار احمد نے کہا کہ لڑکی سے زیادتی کے واقعے کے 3 ملزمان ہیں جو گاڑی پر آئے تھے، گاڑی میں 2 لڑکے اور ایک لڑکی تھی جس نے متاثرہ لڑکی کو میسج کیا تھا، لڑکی نے ملزمان کے نام اور گاڑی کا نمبر بھی نہیں بتایا ہے۔ڈی ایس پی کا کہنا تھا کہ جیوفینسنگ کرائی جارہی ہے، ایک دو دن میں مزید ملزمان کو گرفتار کرلیں گے، ملزمان لڑکی کو فیصل آباد کے کسی بوتیک میں نوکری کا کہہ کر لے گئے تھے۔ ڈی ایس پی میاں وقار احمد کا کہنا ہے کہ متاثرہ لڑکی کا میڈیکل کرا کر ڈی این اے کیلئے نمونے لاہور بھجوا دیئے گئے ہیں۔

موضوعات:



کالم



ایک ہی راستہ بچا ہے


جنرل احسان الحق 2003ء میں ڈی جی آئی ایس آئی تھے‘…

دوسرے درویش کا قصہ

دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…

اسی طرح

بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…