لاہور(این این آئی) پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے لڑکیوں کو بیرو ن ملک فروخت کرنے والے ملزم اور اس کے ساتھیوں کو گرفتار کرلیا ۔ابتدائی تحقیقات کے مطابق ابتدائی تحقیقات میں ملزم کامران بیرون ملک پاکستانی لڑکیوں کی خریدوفروخت کرتاہے ۔ملزمان کے قبضہ سے 52,400 روپے
جبکہ خاتون نہیہ بی بی سے ہینڈ بیگ اور 2,500 سعودی ریال و موبائل فونز بر آمد کر لئے گئے ۔ملزمان کے قبضہ سے آئس بھی برآمد اور گاڑی قبضہ پولیس میں لے لی گئی ۔ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش کیلئے انوسٹی گیشن ونگ کے حوالے کردیاگیا ۔