بدھ‬‮ ، 25 دسمبر‬‮ 2024 

وزیر اعظم اور وزرائے اعلیٰ میں سے صرف مراد علی شاہ ڈاکٹر عبدالقدیرکے جنازے میں شریک ہوئے

datetime 11  اکتوبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد / کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک ٗ این این آئی)وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کراچی سے اسلام آباد پہنچ کر محسنِ پاکستان ڈاکٹر عبدالقدیر خان کی نماز جنازہ میں شرکت کی، جس کی تصاویر سوشل میڈیا پر زیرگردش ہیں۔وزیراعلیٰ ہاؤس سندھ کی جانب سے ٹوئٹر پر مراد علی شاہ کے جنازے میں شرکت کی تصاویر جاری کی گئیں۔دوسری جانب ڈاکٹر عبدالقدیر خان نے چار اکتوبر 2021کو

لکھے گئے اپنے خط میں وزیراعلیٰ سندھ کو کہاہے کہ آپ کے علاوہ وزیرِ اعظم اور دیگر صوبوں کے وزرائے اعلیٰ کو میری یاد تک نہ آئی۔نجی ٹی وی کے مطابق ایٹمی پروگرام کے خالق محسن پاکستان ڈاکٹرعبدالقدیر خان کا وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کو لکھا خط منظرِ عام پر آگیا ہے جس میں انہوں نے وزیراعلیٰ سندھ کی جانب سے بھیجے گئے گلدستے کا شکریہ ادا کیا۔ڈاکٹر عبدالقدیر نے لکھا کہ میں اب پہلے سے بہت بہتر محسوس کررہا ہوں، میں شکر گزار ہوں کہ میرے صوبے کے وزیراعلیٰ نے مجھے مشکل وقت میں یاد رکھا، وزیراعلیٰ سندھ کے علاوہ وزیرِ اعظم اور دیگر صوبوں کے وزرائے اعلیٰ کو میری یاد تک نہ آئی۔واضح رہے کہ وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے ڈاکٹر عبدالقدیر کو گلدستہ بھیجا تھا جس میں ان کی صحت یابی کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا گیا تھا، جبکہ ڈاکٹر عبدالقدیر خان کی جانب سے وزیراعلیٰ سندھ کو جوابی خط 4 اکتوبر کو اسلام آباد سے لکھا گیا۔ دوسری جانب وفاقی حکومت کے تحت عشرہ رحمت اللعالمین ؐکی تقریبات کے آغاز پر وزیراعظم عمران خان نے ڈاکٹر عبدالقدیر خان کیلئے دعائے مغفرت کروائی۔ اتوار کو وفاقی حکومت کے تحت عشرہ رحمت اللعالمین ؐکی تقریبات کے آغاز کر دیا گیا اس موقع پر وزیراعظم عمران خان نے اپنے خطاب سے قبل محسن پاکستان ڈاکٹر عبدالقدیر خان کیلئے فاتحہ خوانی کروائی۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…