بیرون ملک پاکستانیوں کیلئے خوشخبری! رقم ترسیل کرنے پر پوائنٹس ملیں گے ٗ پی آئی اے ٹکٹ، موبائل فون ڈیوٹی، انشورنس پریمیئم اور کیش بھی لے سکتے ہیں

9  اکتوبر‬‮  2021

اسلام آباد (اے پی پی)وفاقی کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) نے سوہنی دھرتی ریمیٹنس پروگرام کی منظوری دیدی ہے جس کے تحت قانونی اوربینکنگ زرائع سے ترسیلات زرارسال کرنے والے بیرون ممالک مقیم پاکستانیوں کوان کی ترسیلات پرمراعات اورترغیبات دی جائیں گی، اقتصادی رابطہ کمیٹی نے یوٹیلٹی سٹورزکارپوریشن آف پاکستان کو مزیدایک لاکھ 90 ہزارمیٹرک

ٹن گندم پاسکوکے سٹاک اور آزادجموں وکشمیرحکومت کیلئے پاسکوکے سٹاک سے 3 لاکھ میٹرک ٹن گندم کی فراہمی کی منظوری بھی دیدی ہے۔کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی کااجلاس یہاں وزیرخزانہ شوکت ترین کی زیرصدارت منعقد ہوا، اجلاس میں وفاقی وزیرمنصوبہ بندی اسدعمر، وزیرصنعت وپیداوارمخدوم خسروبختیار، وزیرمملکت اطلاعات ونشریات فرخ حبیب، وزیراعظم کے مشیربرائے تجارت وسرمایہ کاری عبدالرزاق داود، گورنرسٹیٹ بینک ڈاکٹررضاباقر، سیکرٹری پاورڈویژن، سیکرٹری وزارت قومی غذائی تحفظ وتحقیق، چئیرمین ایف بی آر، چیئرمین ایس ای سی پی، ایم ڈی یوٹیلیٹی سٹورزکارپوریشن اوردیگرسینئرآفسران نے شرکت کی۔سیکرٹری خزانہ نے اجلاس میں ترسیلات زر ارسال کرنے والے بیرون ممالک مقیم پاکستانیوں کیلئے نیشنل ریمیٹنس لائیلٹی پروگرام جسے سوہنی دھرتی ریمیٹنس پروگرام کانام دیا گیاہے، کے تحت ترغیبات وانعامات دینے سے متعلق سمری پیش کی۔اس پروگرام کے تحت قانونی اوربینکنگ زرائع سے ترسیلات زرارسال کرنے والے بیرون ممالک مقیم پاکستانیوں کوان کی ترسیلات کے مطابق پوائنٹس دئیے جائیں گے۔

تفصیلی گفت وشنید کے بعداقتصادی رابطہ کمیٹی نے سفارش کی پوائنٹس کے عوض کیش ادائیگی مستقل طورپروطن واپس آنیوالے اورسیز پاکستانیوں کوکی جائیگی جبکہ دیگراورسیز پاکستانیوں کو ان کے پوائنٹس کی بنیاد پرپی آئی اے ٹکٹ اورموبائل فون ڈیوٹی کی سہولت فراہم کی جائیگی۔وزارت قومی غذائی تحفظ وتحقیق کی جانب سے اجلاس کو اگست

اورستمبر2021 کیلئے کاٹن کے بیج کی قیمت کے بارے میں سمری سے آگاہ کیا گیا۔اجلاس کوبتایا گیاکہ بارش کی وجہ سے چنددنوں کیلئے بیج کی ملکی قیمت مقررکردہ تھریش ہولڈ سے اوپررہی ہے۔اقتصادی رابطہ کمیٹی نے اس بات پراطمینان کااظہارکیا کہ کسانوں کومعقول قیمت موصول ہورہی ہے۔اجلاس میں وزارت قومی غذائی تحفظ وتحقیق کی جانب سے یوٹیلٹی سٹورزکارپوریشن آف پاکستان کودسمبر2021 تک دولاکھ 80

ہزارمیٹرک ٹن گندم کی فراہمی سے متعلق سمری پیش کی گئی، اجلاس کوبتایاگیا کہ عبوری انتظامات کے تحت یوٹیلیٹی سٹورزکارپوریشن کو پہلے سے ہی 90 ہزارمیٹرک ٹن گندم فراہم کی جاچکی ہے، مزیدایک لاکھ 90 ہزارمیٹرک ٹن گندم پاسکوکے سٹاک سے (مقامی یادرآمدشدہ) سے فراہم کی جائیگی،اقتصادی رابطہ کمیٹی نے یوٹیلیٹی سٹورزکارپوریشن کومزیدایک لاکھ

90 ہزامیٹرک ٹن گندم کی فراہمی کی منظوری دیدی۔وزارت قومی غذائی تحفظ وتحقیق کی سمری پرای سی سی نے جاری مالی سال کے دوران آزادجموں وکشمیرحکومت کیلئے پاسکوکے سٹاک سے 3 لاکھ میٹرک ٹن گندم کی فراہمی کی منظوری دیدی،اس میں وزارت کی جانب سے عبوری بنیادوں پرآزادکشمیرحکومت کیلئے پہلے سے فراہم کردہ ایک لاکھ 40 ہزارمیٹرک ٹن گندم

شامل ہیں، اقتصادی رابطہ کمیٹی نے آزادکشمیرحکومت کوملکی اوردرآمدشدہ گندم کے ممکنہ ذخائرسے فراہمی کی ہدایت بھی کی۔اجلاس میں وزارت سمندرپارپاکستانیز وترقی انسانی وسائل ڈویژن کی سمری پرایمپلائز اولڈایج بینیفٹس انسٹی ٹیوشن (ای اوبی آئی) کے مالی سال 2021-22 اورمالی سال 2019-20 کے نظرثانی شدہ سالانہ بجٹ کی منظوری دی گئی۔

اجلاس میں کابینہ ڈویژن کی سمری پر مالی سال 2022 کیلئے خصوصی ٹیکنالوجی زونز اتھارٹی کے ضمن میں 6.4 ارب روپے کے تکنیکی ضمنی گرانٹ کی منظوری دی گئی۔اجلاس کے آخرمیں وزارت تجارت کی جانب سے ٹماٹر اورپیاز کی برآمدات سے متعلق سمری پیش کی گئی، تفصیلی گفت وشنید کے بعد وزیرخزانہ کی قیادت میں ایک ذیلی کمیٹی کاقیام عمل میں لایا گیا، وزارت تجارت جلدخراب ہونے والی اشیا کے ماہانہ ممکنہ پیداوار، کھپت اورفاضل پیداوارکے حوالہ سے کمیٹی کوآگاہ کرے گی۔ ان اشیا کی برآمدکافیصلہ ذیلی کمیٹی کرے گی۔

موضوعات:



کالم



گوہر اعجاز سے سیکھیں


پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…