منگل‬‮ ، 26 اگست‬‮ 2025 

مریم نواز فوج کیخلاف خونی قسم کے بیانات دے رہی ہیں ، شیخ رشید

datetime 8  اکتوبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک /آن لائن)وفاقی وزیر داخلہ نے پریس کانفرنس کے دوران کہا ہے کہ مریم نواز صاحبہ فوج کیخلاف بڑے خونی قسم کے بیانات دی رہی ہیں ، اور یہ بڑی ستم ظریفی ہے کہ اس ملک کی وہ فوج جنہوں نے 86ہزار جانوں کی قربانیاں دیں اور ایک لاکھ سے زائد افراد زخمی ہوئے ۔ نجی وی کے مطابق شیخ رشید کا کہنا تھا کہ سب سے بڑی بات عام آدمی کی امداد کیلئے سب

سے پہلے فوج پہنچتی ہے کیونکہ فوج جمہوریت کیساتھ کھڑی ہے ، اس لیے اس فوج کیخلاف غیر ذمہ دارانہ زبان استعمال کر کے وہ اپنے لیے مسائل پیدا کر رہے ہیں ، جلد یا بدیر ان کو ان مسائل سے گزرنا پڑے گا ۔ شیخ رشید کا کہنا تھا کہ آج یہ جہاں کھڑے ہیں اس کی وجہ بھی مریم نواز ہیں ، اور کل جو سیاست سے فارغ ہونگے اس کی ذمہ داری بھی ان پر ہی آئے گی ۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ شہباز شریف جو کوشش بھی کرتے ہیں، مریم نواز اس پر جھاڑو پھیر دیتی ہیں، جس فوج نے جانوں کی قربانی دی، اس پر الزام لگانا غیر ذمہ دارانہ رویہ ہے۔لاہور میں میڈیا سے گفتگو میں وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید کا کہنا تھا کہ مریم نواز فوج کے خلاف بات کر رہی ہیں اور یہ ستم ظریفی ہے، یہ وہ فوج ہے جس نے جانوں کی قربانی دی ان کے خلاف بیان دے رہے ہیں کیونکہ فوج جمہوریت کے ساتھ کھڑی ہے، انہیں جلد یا بدیر اس کا جواب دینا ہوگا، اور آج یہ جہاں کھڑے ہیں اس کی وجہ بھی مریم ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ جرنیلز کے تقرر اور تبادلے معمول کا کام ہیں لیکن ہم ریاستی اداروں کو نشانہ بنائیں تو یہ غیر ذمہ داری کی انتہا ہے اور ہم کس اور کی خدمت کر رہے ہیں، یہ فوج کی قومی ذمہ داری ہے، فوج آفات میں کام کرتی ہے ساری دنیا میں ایسا ہی ہوتا ہے، برطانیہ میں بھی پیٹرول سپلائی کے لیے ڈرائیور نہ ہونے پر فوج کو بلایا گیا تھا۔نواز شریف کے مفاہمت کے ارادے سے متعلق پوچھے گئے سوال کے جواب پر شیخ رشید نے کہا کہ ان کا وقت گزر کیا اور وہ ٹرین چھوڑ چکے ہیں اور ایکسپریس ٹرین مسافروں کا انتظار نہیں کرتی، شہبار شریف جو کوشش کرتے ہیں، مریم اس پر جھاڑو پھیر دیتی ہیں۔مریم نواز کی نیب میں پیشی کے سوال کے جواب میں ان کہنا تھا کہ ‘ہم سب آپ لوگوں کے سامنے اپنا چورن بیچ رہے ہیں’ میڈیا کو چاہیے کہ ان سے کوریج کے پیسے لے کیونکہ یہ سب منصوبے کے تحت کرتے ہیں اور یہ کیا اپوزیشن کر رہے ہیں۔مسلم لیگ(ن) کے حوالے سے سوال پر شاعرانہ انداز میں جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ‘گھر کی بات گھر ہی میں رہے تو اچھا ہے۔انہوں نے کہا کہ دو سال بعد جب الیکشن ہوں گے تو میں (ن) لیگ اور پیپلز پارٹی کی موجودہ صورتحال کو الیکشن کے لیے نئی الائنمنٹ دیکھ رہا ہوں، میں عمران خان کا ساتھی ہوں اس کے ساتھ آیا ہوں اس کے ساتھ جاں گا۔انہوں نے کہا کہ ویکسینیشن کو ایک سازش کے تحت بدنام کیا جارہا ہے، مرے ہوئے لوگوں کی ویکسین کی بھی بریکنگ نیوز دی جارہی ہے، این سی او سی نے

اتنا اچھا کام کیا ہے دنیا تسلیم کر رہی ہے اور اگر آپ ہماری ویکسین کو مشکوک کر رہے ہیں تو آپ دشمن کے ہاتھ مضبوط کر رہے ہیںپریس کانفرنس کے دوران وزیر داخلہ کا کہنا تھا اللہ کے نبی ﷺ کا حکم ہے کہ پڑوسی کا آپ پر حق ہے۔ لہذا ہم افغانستان کی امداد جاری رکھیں گے ۔انہوں نے کہا کہ ہماری خواہش ہے کہ نہ ہماری سرزمین افغانستان کے خلاف استعمال ہو نہ ان کی سرزمین ہمارے خلاف استعمال ہو، وہ لوگ جو مختلف کیسز میں مطلوب ہیں اور دہشت گردی میں ملوث رہے ہیں ان کے لیے الگ پیمانہ ہے

۔شیخ رشید نے کہا کہ جو لوگ نقل مکانی کرگئے ان کے بارے میں بات چیت ہوئی تھی لیکن بات چیت شروع یا ختم ہونے کے حوالے سے میرے علم میں کچھ نہیں ہے۔نیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیم کے معاملے پر انہوں نے اپنے پرانے بیان کو دہراتے ہوئے کہا کہ جتنی ان کی آرمی نہیں ہے، ہم نے انہیں اس زیادہ سیکیورٹی فراہم کی تھی۔وزیر داخلہ نے کہا کہ یہ بات ہے واضح ہوچکی ہے کہ نیوزی لینڈ کے مسئلے میں بھارت ملوث ہے، یہ بات میں نے تحقیق کے ساتھ کی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سپنچ پارکس


کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…