پیر‬‮ ، 03 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

یورپ میں پی آئی اے کی پروازوں کی بحالی کیلئے بڑی یقین دہانی کرا دی گئی

datetime 8  اکتوبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی)یورپی یونین کی سفیر اندرولا کمینارا نے یورپ میں قومی ایئرلائن(پی آئی اے)کی پروازوں کی بحالی کے لیے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرادی۔تفصیلات کے مطابق سفیر یورپی یونین اندرولا کمینارا نے پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن کے

چیف ایگزیٹو آفیسر ارشد ملک سے ملاقات کی اس دوران یورپ میں پی آئی اے کی پروازوں پر عائد پابندوں کے حوالے سے تبادلہ خیال ہوا، سفیر نے یقین دہانی کرائی کہ وہ پابندیوں کے خاتمے کے لیے ہرممکن تعاون کریں گی۔اندرولا کمینارا نے اس اہم ملاقات کے حوالے سے بتایا کہ افغانستان سے یورپی یونین عملے کے انخلا پر پی آئی اے نے اہم کردار ادا کیا، ای یو اہلکاروں کے انخلا پر سی ای او پی آئی اے کا شکریہ ادا کیا۔انہوں نے کہا کہ یورپی یونین کی طرف سے تعاون اور رابطوں سے متعلق بھی بتایا، یورپ میں پروازوں پر پابندی سے اقدامات کے حوالے سے بھی سی ای او پی آئی اے کو آگاہ کیا۔ادھر ارشد ملک نے بھی کہا کہ یورپی یونین کی پاکستان میں تعینات سفیر اندرولا کمینارا سے ملاقات ہوئی، ملاقات میں افغانستان سے انخلاپر پی آئی اے کا خصوصی شکریہ ادا کیا گیا، یورپ میں پی آئی اے کی پروازوں پرپابندی پر بھی تبادلہ خیال ہوا، یورپ میں پی آئی اے پروازوں کو فوری بحال کیا جائے۔قومی ایئرلائن کے سی ای اے کا کہنا تھا کہ پی آئی اے کو یورپی ملکوں میں پابندی عائد کرنا درست نہیں ہے جس پر یورپی یونین سفیر نے پی آئی اے پروازوں کی یورپ میں بحالی پر مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟


میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…