اسلام آباد (این این آئی)پاکستان میں چین کے سفیر نونگ رونگ نے کہا ہے کہ سوکی کناری ہائیڈرو پاور پراجیکٹ سے پاکستان کو بہت فائدہ ہوگا۔جمعرات کو اپنے ٹویٹ میں کہا ہیکہ یہ صاف توانائی کا منصوبہ ہے جس سے ملک کو بہت فائدہ ہوگا۔قبل ازیں چینی سفیر نے کراچی میں بن قاسم پاور سٹیشن پر ہونے والی پیش رفت پر بھی روشنی ڈالی۔