لاہور ( آن لائن )مسلم لیگ (ن ) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ ملک کا وزیراعظم چور ہے اس لیے آٹا ، چینی ، ایل این جی اور ڈالر مہنگا ہوا ، عمران خان عوام کو بتائیں کہ
اصل مہنگا ئی کیو ں ، ووٹ چور ڈرتا ہے کہ عوام اسے ووٹ نہیں دیں گے اس لئے الیکٹرانک ووٹنگ مشین کا استعمال کی ضد کر رہا ہے۔ پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے وزیراعظم عمران خان کے اجلاس سے خطاب پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ عمران خان کسی بھی صورت ای وی ایم کے ذریعے آئندہ انتخابات نہیں ہوں گے عوام کو اصل صورتحال بتائیں کہ وزیرعظم چور ہے اِس لئے آٹا ، چینی،پٹرول مہنگا ہو ا زیراعظم چور ہے اِس لئے ملک میں تاریخی مہنگائی ہوئی اور ایل این جی مہنگی ہوئی بجلی ،دوائی، ڈاالرمہنگا ہوا ۔ انہوںنے کہا کہ عوام کو اصل صورتحال بتائیں کہ چور وزیراعظم نے آٹا چینی بجلی گیس دوائی چوروں کو این آر او دیا اور چور وزیراعظم اور اس کے چور ساتھیوں کی وجہ سے ملک میں تاریخی مہنگائی اور بے روزگاری بڑھی ہے عوام کا یہ پیغام عمران صاحب کو پہنچائیں کہ وزیراعظم چور ہے، اس لئے آئندہ الیکشن میں انہیں عوام کا ووٹ نہیں ملے گا۔