منگل‬‮ ، 20 مئی‬‮‬‮ 2025 

حضرت علی ؓ نے فر ما یا : تین طریقوں سے پریشانی خوشی میں بدل جاتی ہے

datetime 30  ستمبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )حضرت علی ؓ نے فر ما یا : تین طریقوں سے پریشانی خوشی میں بدل جاتی ہے پہلا ۔ خاموش رہنا خاموش رہنے سے پریشانی کم دوسرا صبر کر نا صبر کرنے سے ختم اور تیسرا شکر کر نا شکر کرنے سے خوشی میں بدل جاتی ہے۔ جس سے حد سے زیادہ محبت ہو اس سے اتنی ہی نفرت بھی ہو سکتی ہے کیو نکہ خوبصورت شیشہ

جب ٹوٹتا ہے تو خطر ناک ہتھیار بن جاتا ہے۔ کبھی کسی کے سامنے صفائی پیش نہ کرو کیوں کہ جسے تم پر یقین ہے اسے ضرورت نہیں اور جسے تم پر یقین نہیں وہ مانے گا نہیں۔ زمانے کی دو حالتیں ہیں کبھی کوئی چیز چھین لیتا ہے اور کبھی کوئی چیز دے دیتا ہے ۔ جو چیز چھین لے وہ لوٹ کے نہیں آتی اور جو دے دے اس کے لیے بقا نہیں۔ حسد ایک لا علاج بیماری ہے جو حاسد یا محسود کی موت تک دور نہیں ہوتی موت کو ہمیشہ یاد رکھو مگر موت کی آرزو کبھی نہ کرو۔ جو تمہیں غم کی شدت میں یاد آئے تو سمجھ لو کہ وہ تم سے محبت کرتا ہے جو بھی بر سر اقتدار آتا ہے وہ اپنے آپ کو دوسروں پر ترجیح دیتا ہے۔ مال و دولت کا قیا مت میں حساب ہوگا جب کہ ایمان نجات کا ذریعہ ہے۔ انسان کی زینت عقل سے ہے اس کا مرتبہ اس کی ہمت کے موافق اور ا س کے کام اس کے دل کے مطا بق ہوتے ہیں۔ حضرت علی ؓ نے فر ما یا تم کسی کو چاہو اور وہ تمہیں ٹھکرا دے تو یہ اس کی بد نصیبی ہے ۔ اس کے بعد تم اس کو زبردستی اپنا نا چاہو

تو یہ تمہارے نفس کی ذلت ہے جو بات کوئی کہے تو اس کے لیے برا خیال اس وقت تک نہ کرو جب تک اس کا کوئی اچھا مطلب نکل سکے۔ علم کا فائدہ عمل ہے اور خواہش نفس عقل کی دشمن ہے۔ اس خدا سے ڈرتے رہو جس کی صفات یہ ہے کہ اگر تم بات کرو تو سنتا ہے اگر دل میں رکھو تو وہ جا نتا ہے۔ لمبی آرزوئیں بیو قوفوں کا سر ما یہ اور دراز امیدیں احمقوں کا

بہلا وا ہیں۔ سب سے بہترین لقمہ وہ ہے جو اپنی محنت سے حاصل کیا جائے۔ سخاوت دوستی کا بیج ڈالتی ہے اور حسد نہا یت برا مرض ہے ۔ حضرت علی ؓ نے فر ما یا: زندگی کے تین سنہری اصول ہمیشہ یاد رکھو اس سے ضرور معافی مانگو جسے تم چاہتے ہو اسے مت چھوڑو جو تمہیں چاہتا ہے اس سے کچھ نہ چھپاؤ جو تم پر اعتبار کر تا ہے۔ شکرِ نعمت واجب ہے اور خاموش رہنا نجات کا باعث ہے۔ آرزوئیں انسان کو دھو کے میں ڈالتی ہیں۔ حضر ت علی ؓ نے فر ما یا: خوشگوار ترین زندگی اس شخص کی ہے جو اللہ تعالیٰ کے تقسیم کردہ رزق پر راضی ہوبھوکے شریف اور پیٹ بھرے کمینہ سے بچو۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



غزوہ ہند


بھارت نریندر مودی کے تکبر کی بہت سزا بھگت رہا…

10مئی2025ء

فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…