اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر اطلاعات چوہدری فواد حسین نے کہا ہے کہ راولپنڈی اسلام آباد سمیت آٹھ شہروں میں سینما کھولنے کی اجازت دے دی گئی ہے۔ وفاقی وزیر اطلاعات نے اپنے بیان میں کہاکہ امید ہے لاہور اور کراچی کی انتظامیہ ویکسینیشن ڈرائیو کو بڑھائیں گے تاکہ اگلے دس دنوں میں ان شہروں کے سینما بھی کھل سکیں۔