جمعہ‬‮ ، 10 جنوری‬‮ 2025 

عمران خان اپنے پانچ سال پورے نہیں کریں گے،انتخابات کا مہینہ بھی بتا دیا گیا، تہلکہ خیز پیش گوئی

datetime 27  ستمبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی)پاکستان پیپلز پارٹی سندھ کے نائب صدر اور وزیر اعلی سندھ کے مشیر برائے زراعت منظور حسین وسان نے کہاہے کہ عمران خان اپنے پانچ سال پورے نہیں کریں گے،

خواب دیکھا ہے کہ 2022 کے اکتوبر میں الیکشن ہوں گے، عوام کی عمران سے جان چھوٹ جائیگی۔میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ پہلے بھی بتا چکا ہوں کے عمران خان خود ہی چلا جائیگا حالات ایسے بن جائیں گے۔ پی ڈی ایم کی پیپلزپارٹی کے بغیر کوئی اہمیت نہیں اور نہ ہی کوئی طاقت ہے۔ عمران خان نے اتنی مہنگائی کی ہے کہ عوام خودکشی کرنے پر مجبور ہیں۔انہوں نے کہاکہ افغانستان کا مسئلہ پوری دنیا کے لئے اہم ہے اگر افغانستان میں امن ہوگا تو پوری دنیا میں امن رہے گا۔انہوں نے کہا کہ نیب کو صرف مخالفین کے لئے ہی استعمال کیا جارہا ہے، حال ہی میں نیب چیئرمین کی مدت بڑھانا عجیب بات ہے۔ پیپلز پارٹی کی حکومت آتے ہی لوگوں کو نوکریوں پر بحال کریں گے۔ جی ڈی اے کا اب کوئی وجود نہیں رہا لوگ جی ڈی اے کو الوداع کررہے ہیں۔منظوروسان نے کہاکہ زراعت میں بہتری لانے کی کوشش کر رہے ہیں زراعت میں نئے اقدام کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔جعلی دوائوں کے ڈیلروں کے خلاف جلد کریک ڈائون شروع کریں گے۔

موضوعات:



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…