منگل‬‮ ، 05 مئی‬‮‬‮ 2026 

شہر قائد میں بارش کا سبب بننے والا سسٹم بحیرہ عرب کی جانب منتقل ہو گیا

datetime 26  ستمبر‬‮  2021 |

کراچی(این این آئی) شہرقائد میں گزشتہ روز گرج چمک کے ساتھ بارش کا سبب بننے والامون سون سسٹم بحیرہ عرب کی جانب منتقل ہوگیاہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق اب بارشوں کا کوئی امکان نہیں ہے، مون سون کا ایک نیا سسٹم 28 ستمبر سے شہر میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا باعث بن سکتا ہے،نیا مون سون سسٹم 27 ستمبر کوسندھ میں داخل ہوگا۔محکمہ موسمیات نے بتایاکہ

اگلے 2روز کے دوران شہرکا موسم گرم اور مرطوب رہنے کی توقع ہے،اس دوران زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 34 سے 36 ڈگری کے درمیان رہنے کا امکان ہے۔دوسری جانب خلیج بنگال میں بننے والا ڈیپ ڈپریشن سائیکلونک اسٹروم میں تبدیل ہوگیا، سمندری طوفان کو گلاب نام دیا گیا ہے۔محکمہ موسمیات نے خلیج بنگال میں موجود سمندری طوفان کے حوالے سے دوسراالرٹ جاری کیا،جس کے مطابق سمندر میں موجود ڈیپ ڈپریشن 10کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے مغرب کی جانب بڑھا اور بعدازاں ڈیپ ڈپریشن سائیکلونک اسٹروم گلاب(یہ نام پاکستان کی جانب سے دیا گیا ہے)میں تبدیل ہوچکا ہے۔کراچی سے طوفان کا فاصلہ 2325 کلومیٹر ہے، طوفان ممکنہ طور پر بھارتی ساحلی مقامات شمالی آندھدراپردیش اور اڑیسہ کوسٹ کی جانب جائے گا،پاکستان کے کسی ساحلی مقام کو طوفان سے کوئی خطرہ لاحق نہیں ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)


ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…

گریٹ گیم

یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…

ایران کی سب سے بڑی کام یابی

وہ آرٹسٹ تھی اور اس کا نام مرینا ابراموویک (Marina…

لفظ اضافی ہوتے ہیں

نیویارک کے اطالوی ریستوران میں نوجوان لڑکی نے…