ہفتہ‬‮ ، 23 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

حکومت کا بستر کبھی بھی گول ہوسکتا ہے،خواجہ آصف کا انتخابات بارے اہم دعویٰ

datetime 26  ستمبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

راولپنڈی (این این آئی)ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے خواجہ آصف نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کی قیادت نے پاکستان کی خدمت کی اور قربانیاں دیتی آئی ہے، پاکستان کی جمہوری تحریک میں مسلم لیگ ن کی قربانیاں مثال رکھتی ہیں۔خواجہ آصف نے کہا کہ آئندہ الیکشن میں اگر حکومتی مینڈیٹ حاصل کرنا ہے تو اپنی صفوں میں اتحاد پیدا کرنا ہو گا۔

رہنما مسلم لیگ ن نے کہا کہ آپ کی مقامی پارٹی قیادتوں میں لڑائیاں ہیں، کارکن خدا کے لیے اپنی صفوں میں اتحاد پیدا کریں۔خواجہ آصف نے کہا کہ مہنگائی اور غربت سے عوام تنگ آچکے ہیں، کراچی سے پشاور تک نواز شریف کے پیچھے کھڑے ہوجائیں، جھگڑے ورکروں کے نہیں قیادتوں کے ہیں، جھگڑے ختم ہونا چاہئیں، اتحاد ہونا چاہیے۔پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف نے کنٹونمنٹ انتخابات میں کامیابی پر (ن)لیگی رہنماؤں کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہاہے کہ کنٹونمنٹ بورڈ ز کے صاف اور شفاف انتخابات ہوئے، ہمارا فیصلہ اور حق ہے ہر صورت اس قوم کو 2023 میں الیکشن کمیشن، عدالت عظمیٰ، انتظامیہ، مقننہ اور تمام اداروں کو شفاف انتخابات مہیا کرنے ہوں گے،2023 میں میں پی ٹی آئی کو ہمیشہ کیلئے دفن کردیں گے،آٹا، دال اور چینی کی قیمتیں آسمان سے باتیں کررہے ہیں، آج غریب آدمی کودوائی نہیں مل رہی، بجلی کے بل غریب عوام پر بجلی بن کر حملہ کررہے ہیں،قوم کاتیل نکالے والا سلیکٹڈ کہتا ہے آپ نے گھبرانا نہیں۔ اتوار کو راولپنڈی میں کنٹونمنٹ بورڈ انتخابات میں مسلم لیگ (ن)کی کامیابی کے بعد پہلا ورکر کنونشن منعقد ہواجس کی میزبانی کے فرائض حنیف عباسی نے سرانجام دیئے۔ ورکرز کنونشن میں مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما راجہ ظفر الحق،مریم اور نگزیب، طاہرہ اور نگزیب،ملک ابرار، ڈاکٹر طارق فضل چوہدر ی، سردار نسیم، اسامہ چوہدری و دیگر نے شرکت کی۔

(ن) لیگ کے ورکرز کنونشن سے خطاب کے دوران شہباز شریف نے کہا کہ پنڈی والوں کو کنٹونمنٹ میں عظیم کامیابی حاصل کرنے پر اپنی طرف سے نواز شریف اور پوری مسلم لیگ (ن) کی طرف سے مبارک باد دینے آیا ہوں،راولپنڈی والوں کو (ن) لیگ کی جانب سے مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ راولپنڈی نے لاہور کو بھی

پیچھے چھوڑ دیا ہے تاہم مسلم لیگ ن نے لاہور میں بھی شاندار فتح حاصل کی۔ شہباز شریف نے کہاکہ کنٹونمنٹ انتخابات میں مسلم لیگ (ن) کی کامیابی معمولی بات نہیں، تحریک انصاف کو کنٹونمنٹ انتخابات میں ابدی نیند سلا دیا گیا ہے۔ انہوں نے کہاکہ آپ نے کنٹونمنٹ میں سیٹیں جیتیں اور راولپنڈی والوں نے لاہور کو بھی پیچھے چھوڑ دیا

ہے۔انہوں نے کہا کہ مجھے بے حد خوشی ہے کہ لاہور نے بھی شان دار فتح حاصل کی مگر پنڈی کا مقابلہ کہیں نہیں، آپ کو نواز شریف اور شہباز شریف کا سلام اور حنیف عباسی سمیت سب کو سلام پیش کرتا ہوں۔شہباز شریف نے کہا کہ کنٹونمنٹ وہ جگہیں ہیں جہاں آج سے 8، 10 سال قبل پی ٹی آئی نے آنکھ کھولی تھی اور اسی کنٹونمنٹ

بورڈ میں اس الیکشن میں پی ٹی آئی کو اپنی نیند آپ سلادیا ہے، اس سے بڑی فتح نہیں ہوسکتی۔انہوں نے کہاکہ یہ ایک اشارہ ہے کہ اللہ نے چاہا تو جس طرح یہ کنٹونمنٹ بورڈ کے شفاف انتخابات ہوئے، کسی طرف سے کوئی مداخلت نہیں ہوئی اور اگر 2023 کے انتخابات میں جو کہ ہمارا مطالبہ نہیں ہمارا حق ہے اور فیصلہ ہے کہ ہر

صورت اس قوم کو 2023 میں شفاف الیکشن مہیا کرنے ہوں گے۔صدر مسلم لیگ (ن) نے کہا کہ الیکشن کمیشن کو، یہ ہمارا مطالبہ عدالت عظمیٰ سے بھی ہے، عدالت عالیہ، انتظامیہ، مقننہ اور تمام اداروں سے ہے۔شہباز شریف نے کہا کہ سلیکٹڈ وزیراعظم کے ہاتھوں سوا 3 سال میں ملک تباہ ہونے پر آ گیا ہے، سلیکٹڈ وزیراعظم نے پاکستان کو معاشی طور پر برباد کردیا ہے، انہوں نے قرضے لے کر پاکستان کو بدحال کردیا ہے، آٹا، دال اور چینی کی

قیمتیں آسمان سے باتیں کررہے ہیں، آج غریب آدمی کودوائی نہیں مل رہی، بجلی کے بل غریب عوام پر بجلی بن کر حملہ کررہے ہیں،قوم کاتیل نکالے والا سلیکٹڈ کہتا ہے آپ نے گھبرانا نہیں، یہ کہتے تھے ایک کروڑ نوکریاں اور لاکھوں گھر دیں گے لیکن انہوں نے روزگار چھین لئے، آج سوا تین سال بعد لوگوں کی آنکھیں کھل گئی ہیں،2023میں میں پی ٹی آئی کو سیاسی طور پر ہمیشہ کے لئے دفن کردیں گے۔

موضوعات:



کالم



ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں (حصہ دوم)


آب اب تیسری مثال بھی ملاحظہ کیجیے‘ چین نے 1980ء…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟

سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…