ہفتہ‬‮ ، 23 اگست‬‮ 2025 

جنرل اسمبلی اجلاس ، وزیراعظم کا عمران خان کا ایک اور بڑا اعزاز ، عالمی رہنمائوں کو پیچھے چھوڑ دیا

datetime 26  ستمبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نیویارک(این این آئی)اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں ہونے والے عالمی رہنماؤں کے خطابات میں سے وزیراعظم عمران خان کا خطاب دنیا میں بہت زیادہ پسند کیا گیا۔میڈیا رپورٹ کے مطابق اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کے اجلاس میں عالمی رہنماؤں کی تقاریر یوٹیوب پر نشر کی گئی تھیں، جن کو دنیا بھر سے تعلق رکھنے والے لوگوں نے دیکھا اور سْنا۔اقوام متحدہ کے یوٹیوب چینل پر

امریکی صدر جوبائیڈن، بھارتی وزیراعظم نریندر مودی، نیوزی لینڈ، چین، برطانیہ، قطر اور بنگلا دیش سمیت دیگر سربراہان مملک کی ویڈیو شیئر کی گئیں۔وزیراعظم عمران خان کی تقریر کو مسلسل تیسرے سال بھی زیادہ لوگوں نے دیکھا، اس حساب سے وزیراعظم عمران خان نے ویورشپ میں بڑیعالمی رہنماؤں کوپیچھے چھوڑ دیا۔اقوام متحدہ آفیشل چینل پر عمران خان کی شیئر ہونے والی تقریر سب سے زیادہ دیکھی اور سْنی جانے والی تقریر بن گئی۔امریکی صدرجوبائیڈن ،بھارتی وزیراعظم مودی ، چین،برطانیہ، سعودی عرب،قطر، نیوزی لینڈ، بنگلادیش ، جرمنی، فرانس، روس، ملائشیا، آسٹریلیا کیسربراہان کی ویورشپ عمران خان سے بہت پیچھے رہ گئے۔یوٹیوب پر شیئر ہونے والی عالمی رہنماؤں کی تقاریر میں سے اب تک عمران خان کی تقریر کو 3 لاکھ 53 ہزار لوگوں نے دیکھا، جبکہ مودی کی تقریر پر ایک لاکھ 77 ہزار، جوبائیڈن کی تقریر پر صرف 69 ہزار ویوز آئے، اسی طرح چینی صدر شی جنگ کی تقریر کو اب تک 47 ہزار افراد نے دیکھا۔درجہ بندی کے مطابق عمران خان پہلے، مودی دوسرے، جوبائیڈن تیسرے، چینی صدر چوتھے، بورس جانسن 47 ہزار ویوز کے ساتھ پانچویں، ایرانی صدر 45 ہزار کے ساتھ چھٹے، ترک صدر 27 ہزار ویوز کے ساتھ 7ویں اور نیوزی لینڈ کی وزیر اعظم 8ویں نمبر پر رہیں۔



کالم



خوشی کا پہلا میوزیم


ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…