ہفتہ‬‮ ، 23 اگست‬‮ 2025 

خواہش کے باوجود کوئی نہیں آتا، افغان خاتون نے ڈرائیونگ اسکول بند کرنے کا اعلان کر دیا

datetime 26  ستمبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کابل (این این آئی) افغان خاتون سرمایہ کار نیلاب نے کابل میں قائم ڈرائیونگ سینٹر بند کرنے کا اعلان کر دیا۔میڈیا رپورٹ کے مطابق نیلاب نے ایک سال قبل کابل میں ڈرائیونگ سینٹر قائم کیا تھا تاہم ان کا کہنا ہے کہ 30 سے زائد لڑکیوں اور خواتین کی جانب سے

ڈرائیونگ سیکھنے کی خواہش کے باوجود گزشتہ ایک ماہ کے دوران ایک نے بھی سینٹر کا دورہ نہیں کیا۔نیلاب نے بتایاکہ مجھے ایک غیر واضح مستقبل کا سامنا ہے جس کے باعث میں نے اب ڈرائیونگ اسکول کو بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ دوسری جانب افغان میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے دیگر خواتین کا کہنا تھا کہ انہیں ملازمت یا تعلیم سے محروم نہیں کیا جانا چاہیے کیوں کہ وہ معاشرے کا نصف حصہ ہیں۔خیال رہے کہ طالبان کے اعلان کے مطابق خواتین کو اسلامی قوانین کے مطابق کام کرنے اور تعلیم حاصل کرنے کی اجازت ہے۔ ثقافتی کمیشن کے رکن سید خوستی کا کہنا تھا کہ خواتین اسلامی فریم ورک کی بنیاد پر کسی بھی شعبے میں کام کر سکتی ہیں تاہم طالبان کی جانب سے ابھی تک لڑکیوں کو سیکنڈری اسکول جانے کی اجازت نہیں دی گئی ہے۔



کالم



خوشی کا پہلا میوزیم


ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…