ہفتہ‬‮ ، 23 اگست‬‮ 2025 

اپنے بیٹے فریق کے لئے دلہن کی تلاش کر رہا ہوں،اگر آپ ایسی لڑکی۔۔ڈاکٹر ذاکر نائیک نے بہو کی تلاش شروع کر دی

datetime 26  ستمبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کوالالمپور(این این آئی ) معروف اسلامی اسکالر ڈاکٹر ذاکر نائیک نے بہو کی تلاش کے لیے اشتہار دے دیا۔غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق ڈاکٹر ذاکر نائیک نے اپنے بیٹے کی شادی کے لیے لڑکی کی تلاش شروع کر دی ہے جس کے لیے فیس بک پر ایک پوسٹ بھی شیئر کی گئی ہے۔انہوں نے لکھا کہ میں اپنے بیٹے فارق کی شادی کے لیے اچھے کردار والی مسلم لڑکی ڈھونڈ رہا ہوں

تاکہ میرا بیٹا اور اس کی بیوی ایک دوسرے کے لیے رہنمائی اور طاقت کا ذریعہ بن سکیں۔ڈاکٹر ذاکر نائیک نے لکھا کہ اگر آپ کسی لڑکی کے والد یا رشتے دار ہیں اور اس معاملے میں دلچسپی رکھتے ہیں تو آپ سے عاجزانہ درخواست ہے کہ اس پوسٹ کی مطلوبہ معلومات کے ساتھ جواب بھیجیں۔معروف اسلامی اسکالر نے شرائط شیئر کرتے ہوئے کہا کہ لڑکی قرآن و حدیث کی روشنی میں اسلامی اصولوں پر کاربند ہو اور فرائض کی پابند ہو جبکہ حرام چیزوں سے دور رہنے والی ہو اور جتنا ممکن ہوسکے سنت پر عمل کرے۔انہوں نے شرائط میں کہا کہ لڑکی نیک اور سیدھے راستے پر چلنے والی ہو، اچھے اخلاق کے ساتھ نرم دل، ہمدرد اور دعوت دین کیکاموں میں اپنے شوہر کا ساتھ دے اور اس کا حوصلہ بڑھائے۔ لڑکی خود بھی دعوت کے کاموں سے دلچسپی رکھنے والی اور اسلامی تعلیمات کو پھیلانے والی ہونی چاہیے۔ذاکر نائیک کے مطابق لڑکی ایسی ہو جو عیش و عشرت کے بغیر سادہ زندگی گزارنے کی خواہش مند ہو۔ انشااللہ میرا بیٹا اور اس کی بیوی ایک پرسکون زندگی گزاریں گے تاہم اس کے لیے اسے آسائشوں کو اللہ کی راہ میں قربان کرنا ہو گا۔مزید شرائط میں لکھا کہ لڑکی انگریزی پر عبور رکھتی ہو اور ملائیشیا میں رہنے کے لیے تیار ہو۔ لڑکی فصیح عربی بولتی ہو، مسلمانوں اور غیر مسلموں میں دعوت کا کام کرتی ہو، اسلامیات کے کسی بھی شعبے میں بیچلر ڈگری رکھتی ہو، حافظ قرآن ہو، کسی اسلامی تنظیم میں سرگرم رہی ہو اور بڑی تعداد میں انگریزی زبان میں اسلامی اسکالرز کے بیانات سن رکھے ہوں۔



کالم



خوشی کا پہلا میوزیم


ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…