پیر‬‮ ، 14 جولائی‬‮ 2025 

اسلامو فوبیا کا تدارک کرنے کیلئے عالمی مکالمہ شروع کرائیں، وزیر اعظم کی اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل سے اپیل

datetime 25  ستمبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اقوام متحدہ (این این آئی) وزیر اعظم عمران خان نے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل سے اپیل کی ہے کہ اسلامو فوبیا کا تدارک کرنے کیلئے عالمی مکالمہ شروع کرائیں، اسلامو فوبیا کی سب سے خوفناک شکل بھارت میں پنجے گاڑھے ہے۔گزشتہ روز اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہاکہ

اسلامو فوبیا ایسا خوفناک رجحان ہے جس کا ملکر مقابلہ کرنا ہے، نائن الیون کے بعد کچھ حلقوں کی جانب سے دہشت گردی کو اسلام سے جوڑا جاتا رہا جس سے دائیں بازو کے خوفناک اور پرتشدد قومیت پرستی کے رجحانات میں اضافہ ہوا، امید ہے سیکرٹری جنرل کی رپورٹ ان اسلام مخالف رجحانات اور دائیں بازو کے انتہاپسندوں کی جانب سے لاحق دہشت گردی کے نئے خطرات کا احاطہ کرے گی، سیکرٹری جنرل سے اپیل کرتا ہوں وہ اسلامو فوبیا کا تدارک کرنے کیلئے عالمی مکالمہ شروع کرائیں، اسلامو فوبیا کی سب سے خوفناک شکل بھارت میں پنجے گاڑھے ہے۔وزیراعظم نے کہا کہ فاشسٹ آر ایس ایس،بی جے پی حکومت کے ہندوتوا نظریات نے بیس کروڑ مسلمانوں کیخلاف خوف اور تشدد کی لہرجاری کر رکھی ہے، وقفے وقفے سے قتلِ عام جاری ہے، شہریت کے امتیازی قوانین کا مقصد بھارت کو مسلمانوں سے پاک کرنا ہے،کوشش کی جارہی ہے مقبوضہ کشمیر کو مسلم اکثریتی علاقے سے مسلم اقلیتی علاقے میں بدل دیا جائے۔ انہوںنے کہاکہ بھارتی کارروائیاں سلامتی کونسل کی قراردادوں کی خلاف ورزی ہے،بڑی طاقتوں کو علاقائی سیاسی معاملات اورکاروباری مفادات مجبور کردیتے ہیں کہ وہ دوست ممالک کی خلاف ورزیوں سے صرفِ نظر کرجاتے ہیں۔

موضوعات:



کالم



کاش کوئی بتا دے


مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…