اشک آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) دنیا کا ایسا ملک جہاں کورونا کا کوئی کیس رپورٹ نہیں ہوا ہے، ترکمانستان حکومت کا دعویٰ ہے کہ وہاں اب تک کورونا کا کوئی کیس رپورٹ نہیں ہوا ہے۔ ترکمانستان حکومت کے مطابق وہاں کے شہری عالمی وبا کے اثرات سے بچے ہوئے ہیں۔ترکمانستان کی آبادی 60 لاکھ نفوس پر مشتمل ہے اور دنیا کے کم سے کم ان پانچ ملکوں میں شامل ہے جہاں حکام نے تاحال کوئی ایک بھی کورونا کیس رپورٹ نہیں کیا۔ترکمانستان کے صدر قربان قلی بردی محمدوف نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب میں ترکمانستان میں وبا کی رپورٹس کوجعلی‘قرار دیا اور اس موقع پر کہا کہ وبا کے خلاف اقدامات کو سیاست زدہ نہ کیا جائے۔