بدھ‬‮ ، 25 دسمبر‬‮ 2024 

والدین کے سامنے لڑکی کے ساتھ اجتماعی زیادتی، انتہائی شرمناک واقعہ

datetime 19  ستمبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بھکھی / مانانوالہ(این این آئی) تھانہ بھکھی کی حدود ڈیرہ عبدالواحد میں دوران واردات ڈاکوؤں نے والدین کی آنکھوں سے سامنے عالمہ فاضلہ لڑکی کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔عبدالواحد کے مطابق جمعہ اور ہفتہ کی درمیانی شب 3 مسلح ڈاکو گھر میں داخل ہوئے

اور مجھے اور بیوی کو ایک کمرے میں لے جا کر رسیوں سے باندھ دیا اور ہماری آنکھوں کے سامنے ملزمان نے میری بیٹی کے ساتھ باری باری ریپ کیا جس کے بعد طلائی ٹاپس 4 عدد، پرس میں موجود 20 ہزار روپے نقدی اور بیٹی کے تعلیمی سرٹیفکیٹس لے کر فرار ہوگئے۔مقدمہ مدعی کی تحریری رپورٹ اور نشاندہی پر پولیس نے تینوں درندہ صفت ملزمان کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا۔ادھرنواحی گاوں قلعہ شبدیو سنگھ میں 6 سالہ بچی دختر نوید زیادتی کے بعد قتل کردیا گیا، بچی (ح) اسکول سے چھٹی کے بعد گھر واپس آتے ہوئے راستہ میں ملزم احمد رضا کی دکان سے چیز لینے کیلئے رکی، ملزم اسے دکان کے پیچھے گھر میں لے گیا اور زیادتی کے بعد اسے گلا دبا کر مار ڈالا۔ملزم نے نعش بوری میں بند کر کے نہر کے کنارے سرکنڈوں میں پھینک دی، شبہ ہونے پر پولیس نے ملزم کو گرفتار کیا تو اس نے اعتراف جرم کرتے ہوئے نعش برآمد کرا دی۔

موضوعات:



کالم



کرسمس


رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…