واشنگٹن (آن لائن )امریکا، برطانیہ اور آسٹریلیا کے رہنماؤں نے ایک نئے ’انڈو پیسفک ڈیفنس پارٹنرشپ‘ معاہدے کا اعلان کیا۔ اس سہ فریقی دفاعی اتحاد کے تحت امریکا اور برطانیہ کی جانب سے آسٹریلیا کو جوہری طاقت سے لیس جدید ترین آبدوز ٹیکنالوجی فراہم کی جائے گی۔ علاوہ ازیں سائبر سکیورٹی، مصنوعی ذہانت اور زیر آب نظام کو بہتر بنانے کے لیے جدید ٹیکنالوجی کا تبادلہ بھی کیا جائے گا۔ اس معاہدے کا مقصد چین کی بڑھتی ہوئی عسکری طاقت کے مقابلے کے لیے جدید ترین دفاعی ٹیکنالوجی کی تیاری میں ایک دوسرے کی مدد کرنا ہے۔ صدر بائیڈن نے اسے ایک ’تاریخی قدم‘ قرار دیا ہے۔