منگل‬‮ ، 09 ستمبر‬‮ 2025 

بروقت گاڑیاں ڈیلیور نہ کرنے والی کمپنیوں پربھاری جرمانہ، حکومت کا 7 نئی کمپنیوں کوبھی مارکیٹ میں لانے کا اعلان

datetime 16  ستمبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( این این آئی) حکومت کی جانب سے جلد نئی آٹو پالیسی لانے کا اعلان کیا گیاہے جس کے تحت بروقت گاڑیاں ڈیلیور نہ کرنے پر کمپنی کو جرمانے کی ادائیگی کرنا پڑے گی ۔حکومتی ذرائع کے مطابق صارفین کی جانب سے مختلف کمپنیوں کے خلاف منہ مانگے پیسے وصول

کر کے ایڈوانس بکنگ کرنے کے باوجود گاڑیوں کی بروقت ڈیلیوری نہ کرنے کی شکایات میں اضافہ ہو رہا تھاجس پر حکومت نے نئی پالیسی کے تحت وعدے کے مطابق گاڑی ڈیلیور نہ کرنے والی کمپنیوں کو جرمانے کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ذرائع کے مطابق زیادہ تر کار ساز کمپنیاں یہاں پر صرف گاڑیاں اسمبل کرتی ہیں اور 3 کمپنیوں کی اجارہ داری ہے اس لئے حکومت 7 کمپنیوں کو مارکیٹ میں لارہی ہے جس سے مقابلے کا رجحان پیدا ہوگا۔دوسری جانب رواں مالی سال جولائی کے دوران ملک میں بڑی صنعتوں کی گروتھ میں 2.25فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔قومی ادارہ برائے شماریات کے مطابق جولائی2021 میں لارج سکیل مینوفیکچرنگ صنعت کی گروتھ میں2.25فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا، 11صنعتوں کی پیداوار میں اضافہ جبکہ 4صنعتوں کی پیداوار میں کمی دیکھی گئی۔جولائی کے دوران ٹیکسٹائل صنعت کی پیداوار میں1.24فیصداضافہ ہوا جبکہ فوڈبیوریجز اور تمباکو کی صنعتوں کی پیداوار میں0.55فیصد اضافہ

ریکارڈ کیا گیا۔ادارہ شمایات کا کہنا ہے کہ ادویات کی مینوفیکچرنگ میں جولائی کے دوران9.98فیصد اضافہ ہوا، آٹوموبائل کی صنعت کی پیداوارمیں44.62فیصد اضافہ ہوا، کیمیکل کی پیداواری صلاحیت میں13.62فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔اسی طرح رواں مالی سال جولائی کے دوران فرٹیلائزر کی پیداوار میں3.52فیصد اضافہ دیکھا گیا۔چمڑے کی مصنوعات گزشتہ ماہ کے دوران11.72فیصد بڑھی، الیکٹرانکس صنعت کی پیداواری صلاحیت میں 1.40فیصد بڑھوتی ہوئی۔ ربڑپراڈکٹس اور پیپربورڈسازی کی پیداوارمیں کمی ریکارڈ کی گئی۔

موضوعات:



کالم



Inattentional Blindness


کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…