جمعرات‬‮ ، 03 جولائی‬‮ 2025 

ڈاکٹر عبد القدیر عام نہیں خاص شہری، صحت یابی کیلئے پوری قوم دعا گو ، کیس کی سماعت کے دوران سپریم کورٹ کے اہم ریمارکس، بڑا حکم جاری

datetime 15  ستمبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(آن لائن)سپریم کورٹ میں ایٹمی سائنسدان ڈاکٹر عبدالقدیر خان کی آزادانہ نقل و حرکت سے متعلق کیس کی سماعت کے موقع پر وکیل عبدالقدیر خان کی طرف سے عدالت عظمیٰ کو بتایا گیا ہے کہ ڈاکٹر عبدالقدیر خان راولپنڈی میں فوجی ہسپتال میں زیر علاج ہیں، میرے موکل کی عمر 87 برس ہو چکی ہے۔ وینٹی لیٹر سے ریکورہوہی ہیں، سوشل میڈیا

پر غیر زمہ داری کا مظاہرہ کرتے ہوئے ڈاکٹر عبدالقدیر خان کی وفات خبر چلا دی گئی،ایک فنکار بیمار ہوا تو اس پر میڈیا پر خبریں چلیں،ایک فنکار کی بیماری پر اچھے علاج کیلئے بہت زیادہ باتیں ہوئیں،لیکن ایک قومی ہیرو کو کسی نے پوچھا تک نہیں،ریاستی سطح پر کسی حکومتی فرد نے ڈاکٹر عبدالقدیر خان کی صحت تک دریافت نہیں کی،کسی حکومتی فرد نے ڈاکٹر عبدالقدیر خان صاحب کیلئے ایک پھولوں کا گلدستہ تک نہیں بھجوایا، ڈاکٹر عبدالقدیر خان صاحب اس وقت انکے اہل خانہ کی طرف سے بہت زیادہ دیکھ بھال کی ضرورت ہے،ڈاکٹر عبدالقدیر خان صاحب کو انکے اہل خانہ سے ملاقات کی اجازت دی جائے،ڈاکٹر عبدالقدیر خان صاحب کو بنیادی انسانی حقوق میسر نہیں ہیں،ڈاکٹر عبدالقدیر خان صاحب دو سال سے عام شہری کی طرح بنیادی حقوق کی بھیک مانگ رہے ہیں۔معاملہ کی سماعت جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نے کی۔دوران سماعت قائم مقام چیف جسٹس جسٹس عمر عطاء بندیال نے ریمارکس دئیے

کہ اللہ تعالیٰ ڈاکٹر عبدالقدیر خان صاحب کو صحت عطا فرمائے،ڈاکٹر عبدالقدیر خان صاحب صحت یابی کے لئے پوری قوم دعا گو ہے،ڈاکٹر عبدالقدیر خان صاحب پاکستان کے عام شہری نہیں بلکہ خاص شہری ہیں،ڈاکٹر عبدالقدیر خان صاحب کے پاس پاکستان کے ایٹمی پروگرام کے راز ہیں،ڈاکٹر عبدالقدیر خان ایٹمی سائنسدان ہیں۔قائم مقام چیف جسٹس

نے ڈاکٹر عبدالقدیر خان کے وکیل کو مخاطب کرتے ہوئے کہاسوشل میڈیا پر تو آپ کے اور ہمارے دوستوں کے بارے میں بھی کتنی باتیں کی جاتی ہیں۔عدالت عظمیٰ نے اس موقع پر قرار دیا کہ ڈاکٹر عبدالقدیر خان کرونا وائرس کا شکار ہوئے، انکے اہل خانہ کی ملاقات کا فیصلہ طبی ماہرین کریں، آزادانہ نقل و حرکت سے متعلق معاملہ ڈاکٹر عبدالقدیر خان کی مکمل صحت یابی کے بعد دیکھیں گے ،بعد ازاں عدالت عظمیٰ نے معاملہ کی سماعت ایک ماہ کیلئے ملتوی کر دی ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…